امام محمد تقی الجوادؑ کی حیات طیبہ از رہبر انقلاب

امام محمد تقیؑ ،آزادانہ سماجی گفتگو کے بانی!

آزاد گفتگو اچھی چیز ہے، میں بھی اس سے متفق ہوں؛ شروع سے ہی اسکی تائید کرتا ہوں۔ یہ پہلا نکتہ ہے کہ ہم آزادانہ بحث کو رد نہیں کرتے بلکہ اسکا خیر مقدم بھی کرتے۔ آزاد سماجی بحث کے بانی امام جواد علیہ السلام ہیں۔ بلاشبہ امام جوادؑ سے پہلے آئمہ علیہم السلام کے زمانے میں بھی بحث و مباحثہ کا کافی رواج تھا لیکن لوگ باقاعدہ اکھٹے ہوکر بیٹھیں اور گفتگو کریں، امام جوادؑ نے پہلی بار یہ کام کیا۔

 

امام محمد تقیؑ ، کم سِنی میں دشمن کے آنکھ کا کانٹا!

امام جوادؑ بھی باقی معصومینؑ کی مانند ہمارے لئے نمونہ عمل ہیں۔ اللہ کے اس لائق بندے کی مختصر سی زندگی کفر و طغیان کے ساتھ جہاد میں گزری۔ نوجوانی میں ہی آپ امت مسلمہ کی قیادت پہ نصب ہویے اور چند سالوں میں آپ نے دشمن خدا کے خلاف ایسا شدید جہاد کیا کہ صرف پچیس سال کی عمر، یعنی ابھی جوانی میں میں ہی تھے کہ انکا وجود دشمنان خدا کے لئے ناقابل برداشت ہوگیا اور زہر سے شہید کردیا گیا۔

 

امام محمد تقیؑ کا درس عظیم!

امام جوادؑ کی زندگی کا عظیم درس یہ ہے کہ جب ہمارا سامنا منافق طاقتوں سے ہو تو انکا مقابلہ کرنے کے لئے لوگوں کے اندر شعور بیدار کرنا چاہیئے۔ اگر دشمن کھلم کھلا دشمنی کرے اور منافقت نہ کرے تو اس سے نمٹنا آسان ہے۔ لیکن جب مأمون عباسی جیسا دشمن اسلام کے تقدس اور حمایت کا نقاب چڑھا کہ سامنے آئے تو عوام کے لئے اسے پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہمارے اور تاریخ کی تمام زمانوں میں طاقتور قوتوں نے ہمیشہ منافقت و دھوکےبازی کا سہارا لیا جب وہ عوام کا سامنا نہ کرسکے۔

 

 

عہد معارف ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے