انقلابی تنظیم اور اسکی بنیادی خصوصیات! از رہبر انقلاب

انقلابی تنظیم کی تشکیل کے دو بنیادی عنصر!

اگر ہم اس منطق اور بنیاد کو جس پر بسیج استوار ہے، دو لفظوں میں بیان کرنا چاہیں تو یہ دو الفاظ قوت ایمان اور جذبہ خود اعتمادی ہیں۔ یہ بسیج کے دو ستون ہیں۔ آج، کل اور مستقبل میں یہ شجر(طیبہ) جتنا بھی ثمر بخش ہو، وہ انہیں دو چیزوں کی دین ہے۔ خدا پر یقین اور خود اعتمادی۔

 

انقلابی تنظیم کی خصوصیات!

بسیج میں شجاعت ہے، ایجاد اور کام شروع کرنے کی ہمت ہے، امور کی انجام دہی میں سرعت عمل ہے، اس کا نقطہ نگاہ اور ویژن بہت وسیع ہے، اسے دشمن کی شناخت ہے، مختلف نقل و حرکت اور اقدامات کے حوالے سے حساس اور ہوشیار ہے، لیکن یہ سب کچھ اور بسیج کی ساری خصوصیات، انہیں دو خصوصیات کی دین ہیں۔ اگر ہم ان پر غوروفکر کریں، تحلیل و تجزیہ کریں، جائزہ لیں تو بات بالکل واضح ہو جائے گی۔

 

خدا پر یقین، توکل اور تسلیم کا نتیجہ!

جب ہم خدا پر یقین کی بات کرتے ہیں تو اس یقین کا نتیجہ خدا کے سامنے تسلیم و رضا ہے۔ خدا پر توکل ہے۔ خدا کے وعدے پر یقین ہے۔ خدا پر یقین کا مطلب یہ ہے۔ اول یہ کہ ہم خدا کے سامنے پوری طرح تسلیم ہیں اور دوسرے یہ کہ ہمارا توکل اس کی نصرت پر ہے۔ ہمیں اس کی مدد کی امید ہے اور تیسرے یہ کہ اللہ نے ہم سے جو وعدہ کیا ہے ہم اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ جیسے اس کا یہ وعدہ ہے کہ ” ان تنصراللہ ینصرکم”۔

 

خود اعتمادی، صلاحیتوں کے ابھرنے کا سبب!

خود اعتمادی کے بارے میں یہ عرض کرنا ہے کہ اپنے آپ پر یقین اور خود اعتمادی کے نتیجے میں صلاحیتیں سامنے آتی ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں کا علم ہوتا ہے۔ اکثر ہم خود اپنی صلاحیتوں سے غافل ہوتے ہیں۔ خود اعتمادی ہمیں اپنی صلاحیتوں کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اس کے بعد ہمیں ان صلاحیتوں کا قدر شناس بناتی ہے اور اس بات کا سبب بنتی ہے کہ ہم ان صلاحیتوں سے کام لیں ۔

 

 

عہد نوجوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *