ایران و اسرائیل حالیہ جنگ سے متعلق رہبر معظم کا دوسرا ہم پیغام اور نصیحتیں! از رہبر انقلاب










ہماری قوم ڈٹ کر کھڑی ہے!
“ایرانی قوم جس طرح مسلط کردہ جنگ کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑی رہی، اسی طرح زبردستی مسلط کردہ صلح کے مقابلے میں بھی پوری قوت سے کھڑی ہوگی، اور یہ قوم کسی بھی قسم کے تسلط کو قبول نہیں کرے گی۔“
ہمیں دھمکایا نہیں جاسکتا!
“عقل مند لوگ جو ایران، اس کی قوم اور تاریخ سے واقف ہیں، کبھی بھی اس قوم سے دھمکی کی زبان میں بات نہیں کرتے، کیونکہ ملت ایران کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ امریکی جان لیں کہ ان کی کسی بھی فوجی مداخلت کے نتائج یقیناً ناقابلِ تلافی نقصان کی صورت میں ہوں گے۔“
صیہونی ریاست کی ناقابل معافی غلطی!
صیہونی ریاست کی احمقانہ جارحیت ایسے وقت میں ہوئی جب ایرانی حکام امریکہ سے بالواسطہ مذاکرات میں مصروف تھے اور ایران کی طرف سے کسی عسکری اقدام کا کوئی اشارہ نہیں تھا۔
امریکہ سازش میں ملوث ہے!
“شروع ہی سے شبہ تھا کہ امریکہ اس حرکت میں صیہونی ریاست کے ساتھ ملوث ہے، اور امریکی حکام کے حالیہ بیانات اس شبہ کو مزید تقویت دیتے ہیں۔“
اہل فکر و اہل قلم حقائق دنیا تک پہنچائیں!
” اہل فکر، اہل قلم، اور عالمی رائے عامہ پر اثر رکھنے والوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ان حقائق کو دنیا کے سامنے واضح کریں اور دشمن کو اپنی فریب کارانہ تشہیر سے حقیقت کو مسخ کرنے نہ دیں۔“
صیہونی دشمن کی کمر ٹوٹ چکی ہے!
“صیہونی دشمن نے ایک سنگین غلطی اور جرم کا ارتکاب کیا ہے، جس کی اسے سزا دی جا رہی ہے — اور دی جائے گی۔ ایرانی عوام اور مسلح افواج کی جانب سے دی گئی سزا سخت اور فیصلہ کن ہے، اور اس دشمن کو کمزور کر چکی ہے۔“
امریکہ مداخلت، صیہونی شکست کی علامت!
“امریکہ کا میدان میں آنا صیہونی حکومت کی کمزوری کی علامت ہے۔ امریکی صدر ایک بھونڈے بیان میں ایرانی قوم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تسلیم ہو جائے! ہم ان سے کہتے ہیں کہ:اولاً: دھمکیاں اُن کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں جو دھمکی سے ڈرتے ہوں؛
جبکہ ایرانی قوم اس قرآن کی آیت پر یقین رکھتی ہے:
‘وَلَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ‘
(یعنی: کمزور نہ پڑو، غمگین نہ ہو، تم ہی غالب ہو اگر تم مومن ہو)۔
لہٰذا دھمکیاں ایرانی قوم پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔“
ہماری قوم گھٹنے ٹیکنے والی نہیں!
ایرانی قوم کو کہنا کہ ‘تسلیم ہو جاؤ’ عقلمندی کی بات نہیں۔ جو لوگ اس قوم اور اس کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ کبھی ایسا مطالبہ نہیں کرتے، کیونکہ ملت ایران تسلیم ہونے والی نہیں اور نہ ہی کسی جارحیت کے سامنے جھکے گی۔“
امریکی مداخت، اسکے اپنے نقصان میں ہوگی!
“امریکی اور جو لوگ اس خطے کی سیاست سے واقف ہیں، جانتے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت یقیناً اس کے نقصان میں ہو گی — اور اسے ایسی ضرب لگے گی جس کا نقصان ایران کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگا۔امریکہ کی فوجی مداخلت اس میدان میں یقینی طور پر اس کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان کا باعث بنے گی۔“
اپنی جدوجہد توکل کی بنیاد پر جاری رکھیں!
“وَلَا تَهِنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ” زندگی کو قوت اور ہمت سے جاری رکھیں، خاص طور پر وہ لوگ جو عوامی خدمات اور تبلیغی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، اپنا کام پورے اعتماد اور توکل کے ساتھ انجام دیں۔
کیونکہ ‘وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ‘
(یعنی: نصرت صرف اللہ عزّ و جل سے ہے، جو صاحبِ عزت اور حکمت والا ہے)۔“
عہد بصیرت، رہبر انقلاب