ایران کے حالیہ فسادات کے 3 پس پردہ عوامل از رہبر انقلاب

حالیہ وقتوں میں انقلاب کے بڑے کارنامے!

امریکہ و اسرائیل انقلاب اسلامی کے کارناموں کے مقابلے میں اپنا ردّ عمل دینے پر مجبور ہوگئے۔انکا ردّ عمل انکا اپنا نہیں بلکہ بیرونی اثر پہ مبنی ہے۔انقلابِ اسلامی نے چھوٹے سے عرصے میں کچھ بڑے کام سر انجام دیے کہ جو استکبارِ جہانی کی سیاست کے بلکل ۱۸۰ درجہ مخالف ہیں۔

کرونا وائرس کے مقابلے کیلئے عظیم عوامی تحریک

2۔اربعین امام حسین ع کا شان و شوکت سے منعقد ہونا

3۔عدیم المثال ترانہ "سلام فرماندہ” کی کشش

ایران میں فسادات کی وجوہات

کرونا وائرس کے مقابلے کیلئے عظیم عوامی تحریک!

انقلاب کا سب سے پہلا کارنامہ کورونا وائرس کے معاملے میں لوگوں کی عظیم تحریک تھی۔وائرس کے شروعاتی دنوں میں جنازوں کا دفن کیا جانا کہ جنکے وارثین اور رشتہ دار انکے قریب جاتے ہوئے گھبرا رہے تھے۔ایسے میں چند مجاہد نوجوان سامنے آئے اور ان جنازوں کو کفن دیا اور تدفین کی،اسکے بعد لوگو کی مدد کے لئے ہمارے نوجوان ایمان سے لیس ہوکر میدان میں وارد ہوئے۔یہ پہلا کارنامہ تھا۔

2۔ایران میں فسادات کی وجوہات

اربعین امام حسین ع کا شان و شوکت سے منعقد ہونا!

دوسرا کارنامہ اربعین کا مسئلہ تھا۔کروڑوں لوگ اور بلخصوص جوانوں نے "مشی” میں شرکت کی،یہ ثابت کیا کہ زندہ ہیں،جذبے رکھتے ہیں،مضبوطی سے کھڑے ہیں،مذہبی اور دیندار ہیں۔ان کارناموں کے درمیان حماسی ترانہ”سلام فرماندہ”کا منفرد واقعہ تھا جو سرحدوں کی قید سے آگے بڑھ کے دنیا کے لاکھوں نوجوانو کو اپنی جانب جذب کیا۔

3۔ایران میں فسادات کی وجوہات

عدیم المثال ترانہ "سلام فرماندہ” کی کشش!

ان دونوں کے درمیان "سلام فرماندہ” ترانے کا عدیم المثال موضوع بھی تھا جو سرحدوں کو عبور کر گيا اور اس نے پوری دنیا کے کروڑوں بچوں اور نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچا۔ یہ سب مذاق نہیں ہے، یہ ایسے مسائل ہیں جو دنیا میں پہلی بار رونما ہو رہے ہیں۔ کسی ملک میں کوئی ترانہ تیار کیا جاتا ہے، پھر وہ کئی دوسرے ملکوں تک پہنچ جاتا ہے اور بچے اور نوجوان اس ترانے کو مل کر پڑھتے ہیں، یہ ہماری معلومات ہیں، صحیح اور پوری معلومات ہمارے پاس ہیں۔

ایران میں حالیہ فسادات، دشمن کا ردعمل!

حالیہ رونما ہونے والے واقعات معمولی نہیں ہیں،یہ واقعات پہلی بار دنیا میں رونما ہورہے ہیں۔خطّے اور اس سے باہر انقلابِ اسلامی کا نفوس وہ بھی اس انداز میں،یہ وہ چیزیں ہیں جنہیں دشمن دیکھ رہا ہے اور اس پر خاموش نہیں رہنا چاہتا۔لہذا اسکے مقابلے میں یہ کام(فسادات کروانا)کرتا ہے اور بیٹھ کر منصوبہ بندی کرتا ہے۔

 

 

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے