جوانوں کی تربیت شہید مطہری کی نگاہ میں

نوجوان نسل کی تربیت کا طریقہ

ہماری نوجوان نسل چند خوبیوں اور خامیوں کی حامل ہے، ایک طرف یہ نسل ایسے ادراکات اور احساسات رکھتی ہے جو ماضی میں وجود نہیں رکھتے تھے، اس اعتبار سے ہمیں نوجوان نسل کے اس حق کو تسلیم کر لینا چاہیے، دوسری طرف فکری اور اخلاقی کمزوریوں کا شکار ہے جن کا تدارک ضروری ہے۔

جوانوں کے جذبات کا احترام کرنا ہوگا

نوجوان نسل کے نقائص کو برطرف کرنے کے لیے ان کی خوبیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے ادراکات، احساسات اور آرزوں کا احترام کرنا ہوگا۔  کیونکہ اس کے بغیر چارہ جوئی ممکن نہیں ہے۔ سختی اور دباو کے ذریعے نسل نو کے نقائص کو دور نہیں کیا جا سکتا۔

گذشتہ زمانے میں انسانی افکار کے دریچے اس قدر کھلے نہیں تھے اور احساسات اس قدر بلند آرزوں کے حامل نہیں تھے، نسل نو کے ان عالی اہداف اور آرزوں کا احترام کرنا ہوگا۔ اگر ہم جوانوں کے احساسات اور آرزوں کا احترام نہیں کریں گے تو پھر مسقبل میں ان کے فکری اور اخلاقی  انحراف کا راستہ نہیں روک پائیں گے۔

ہم نے نوجوان نسل سے متعلق جو روش اپنائی ہے وہ صرف مذمت اور تنقید محض کی روش ہے، اور مسلسل یہ شور بپا ہے کہ سینما نے اخلاق بگاڑ پیدا کر دیا۔ یہ طرز عمل درست نہیں ہے بلکہ ہمیں اس صورت حال کا کوئی بنیادی حل سوچنا چاہیے۔

قديم زمانے میں لوگوں کی فکری سطح نچلے ردجے پر تھی، عوام میں سوال اور شک و تردید  کی کم پیش آتی تھی لیکن آج معاملہ برعکس ہے، عوام سطح پر سوالات اور اشکالات کا انبار دکھائی دیتا ہے، فطری بات ہے کہ جب انسانی شعور کی سطح بلند ہونے لگتی ہے تو ایسے سوالات کا سامنا ہوتا ہے جو اس سے پہلے پیش نہیں آئے تھے۔

لہٰذا نوجوان نسل کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی فکری ضرورتوں اور تقاضوں کو پورا کرنا چاہیے۔

جوانوں کی فکری تربیت ضروری ہے

نسل نو کو عوامی ڈگر پر سوچنے کا نہیں کہا جا سکتا ہے، جوانوں کے اذھان میں سوالات کا ابھرنا دینی معارف سے آشنائی حاصل کرنے لیے ایک مناسب فرصت اور معقول ذریعہ ہے۔

نسل قدیم کی ہدایت اور راہنمائی کے لیے ہمیں عمیق اور گہرے اسلوب بیاں کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی کیونکہ ان کا فکری افق سادہ طرز کلام کا متقاضی تھا لیکن آج قدیم طرز تبلیغ اور قدیم روش کی حامل کتابوں کو سنجیدہ اور عمیق اصلاحی عمل سے گزارنے کی ضرورت ہے اور عصری منطق اور افکار سے بھر پور آشنائی حاصل کرتے ہوئے نوجوان نسل کی جدید طرز پر ہدایت کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

سائٹ سازمان تبلیغات اسلامی سے ترجمہ 

 

متعلقہ

1 Comment

  • Masha Allah!

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے