قبولیتِ دعا کے اوقات از رہبر انقلاب

قرآن کی پناہ میں!

اے ہمارے پروردگار!ہمیں اہل قرآن میں شامل فرما۔ہمیں قرآن سے مانوس فرما۔ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھ،اورقرآن کے ساتھ اس دنیا سے اٹھا۔خدایا!ہمیں قرآن کے ہمراہ محشور فرما۔اے پروردگار!قرآنی تعلیمات کو ہمارے دلوں میں بیدار اور زندہ فرما۔

 

 

 

 

 

قرآنی نعمتوں سے لطف اندوز ہونا!

اے ہمارے پروردگار!ہمارے رابطے کو،ہمارے قلبی رابطے کو،ہمارے روز مرہ کے رابطے کو قرآن کے ساتھ دن بہ دن مضبوط فرما۔خدایا!ہمیں قرآن کی برکتوں،نعمتوں اور رزق سے بہرہ مند فرما۔ہمیں ان لوگوں میں شامل نہ کر جو صرف قرآن کے الفاظ کو سیکھتے ہیں اور اسی پر مطمئن رہتے ہیں۔خدایا!اپنے لطف و کرم کو اس مملکت،اس ملت پر اس انداز میں تمام فرما کہ اسے اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچا اور دشمنوں پر غلبہ عنایت فرما۔

 

 

 

 

مومنین کے درجات بلند اور مجاہدین کو کامیاب فرما!

امام خمینی کی روح طیبہ کو انکے اولیاء کے ساتھ محشور فرما۔ہمارے شہداء کی پاکیزہ روحوں کو انکے اولیاء اور آئمہ کے ساتھ محشور فرما۔دنیا میں جہاں کہیں بھی مومنین تیری راہ میں جہاد کررہے ہیں،جس نوعیت کا بھی جہاد انجام دے رہے ہیں۔پروردگار انہیں انکے دشمنوں پر کامیابی عنایت فرما۔

 

 

 

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے