مشکلات اور آسائشوں میں مومن کی پہچان از شھید مطہری

امام باقر علیہ السلام اور حضرت جابر کی عیادت!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ امام باقر علیہ السلام حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ، جو کہ رسول اکرمﷺ کے بزرگ صحابی تھے، کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ وہ اس وقت بوڑھے ہو چکے تھے اور اپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہے تھے۔ امام علیہ السلام نے پوچھا: “جابر! تمہاری حالت کیسی ہے؟انہوں نے عرض کیا: “یا ابن رسول اللہﷺ! میں ایسی حالت میں ہوں کہ فقر کو غنا (مالداری) پر ترجیح دیتا ہوں، بیماری کو صحت پر ترجیح دیتا ہوں اور موت کو زندگی سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔

 

اہل بیتؑ ہر حال میں اپنے فرض پر عمل کرتے ہیں!

روایت ہے کہ جب امام باقر علیہ السلام نے حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ سے ان کا حال پوچھا اور انہوں نے جواب دیا کہ وہ فقر، بیماری اور موت کو ترجیح دیتے ہیں، تو امام علیہ السلام نے فرمایا: “ہم اہل بیتؑ ایسے نہیں ہیں، ہم اہل بیتؑ جو کچھ اللہ چاہے اُسے پسند کرتے ہیں اور اس بارے میں جو بھی ہمارا فرض بنتا ہے اُس پر عمل کرتے ہیں۔

 

اہل بیتؑ کی زندگی کا مرکز رضائے الٰہی ہے!

روایت ہے کہ امام باقر علیہ السلام نے حضرت جابر سے فرمایا:اگر خدا ہمیں دولت عطا کرے، ہم اُسے پسند کرتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں خدا ہم سے کیا چاہتا ہے۔ اگر وہ ہمیں فقر عطا کرے تو ہم اُسے پسند کرتے ہیں، اگر بیماری دے تو اُسے، صحت دے تو اُسے۔ ہم ہر حال میں یہ دیکھتے ہیں کہ ہمارا فرض کیا ہے اور ہمیں کیسے عمل کرنا ہے۔

 

 

عہد معارف، استاد شہید مرتضیٰ مطہری

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *