فہم و تبیین قرآن کے فوائد!
(فہم قرآن کے متعلق)پہلا نکتہ یہ ہے کہ فہم قرآن اور اس(کتاب آسمانی)کی تبیین(بیان و وضاحت)، کسی بھی معاشرے کی عمومی ہدایت، اور انفرادی ہدایت اور معاشرے کے ہر شخص کے انفرادی(ذاتی)کمال تک پہنچنے کے لئے انتہائی زیادہ تاثیر رکھتا ہے۔
قرآن، ہدف خلقت تک پہنچنے کا ذریعہ!
(فہم قرآن سے مراد)یعنی یہ کہ اگر لوگ قرآن سے آشنا ہوجائیں اور اس سے انس(لگاؤ)رکھیں، اور قرآن کی رہنمائی سے فائدہ حاصل کریں، تو(یہ کام) معاشرے کے اسلامی اہداف کی سمت میں حرکت کے لئے بھی مددگار ثابت ہوگا، اور ہر فرد اپنے آپ ہی، اپنے اندر، اپنے ذہن و روح و دل میں، اس کمال سے نزدیک تر ہوتا چلا جائے گا کہ جو اسلام نے ایک مسلمان کے لئے معیّن کیا ہوا ہے۔
ہماری انفرادی ذمہ داری کیا ہے؟
معاشرے کی (ابدی سعادت و کمال) کی جانب حرکت کرنے سے قطع نظر، ہر شخص ذمہ دار ہے کہ خود کو کمال انسانیت تک پہنچائے، یعنی اپنی روح میں تعالی(ترقی)پیدا کرے اور خدا سے اپنے رابطے اور بہتر انداز میں الہی اہداف کی جہت میں(گامزن) رہنے کے لئے دن بہ دن(اپنی صلاحیتوں)میں اضافہ کرے۔
عہد معارف، رہبر معظم