تکفیریوں کی سب سے اہم خصوصیت!
جو لوگ بغیر سمجھے، حقیقت کو سمجھے بغیر، بغیر تقویٰ کے، مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جماعت کو دین سے خارج سمجھتے ہیں، انہیں (اسلام سے)خارج کرتے ہیں، تکفیر(کفر کا الزام لگانا) کرتے ہیں، یہی جاہل و تکفیری گروہ ہے، جہالت ان کے لیے صحیح معنوں میں موزوں ترین وصف ہے، اگرچہ ان میں بغض بھی(بھرا ہوا)ہے، لیکن جہالت ان کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔
ضعیف و نادان مسلمانوں کو حقائق بتائیں!
ان(وہ نادان مسلمان جن تک حقیقی دین نہیں پہنچا)لوگو کی جتنی بھی ممکن ہو، ہمیں رہنمائی کرنی چاہیے اور اپنے(قریبی)لوگوں کو ان سے خبردار کرنا چاہئیے۔ بعض لوگ ایمان کی کمزوری، علم کی کمزوری کی وجہ سے دشمنوں کی باتوں سے مرعوب ہوجاتے ہیں۔ ہمیں(اس مسئلے کا خاص)خیال رکھنا ہے۔
صیہونیت و وہابیت امریکی پیداوار ہیں!
امریکیوں نے جیسے ناجائز ریاست اسرائیل کو قائم کیا تاکہ اسلام کے خلاف ایک مضبوط بنیاد بنائیں، اسی طرح وہابیت اور وہابیت کی حکومت اور نجد کے ان رہنماؤں کو بھی وجود میں لائے تاکہ اسلامی معاشرے کے اندر ایک ایسا محفوظ مرکز قائم کر سکیں جو ان کے زیر اثر ہو؛ اور آپ دیکھتے ہیں کہ وہ واقعی ان کے زیر اثر ہیں۔
عہد بصیرت، رہبر معظم