جوان اور امام خمینی رح

جوانوں کی فعالیت کا محور

جوانان عزیز  آپ کی علمی فعالیت کا محور اور اساس، علمی میدان میں سرتوڑ کوشش  اور مختلف شعبہ ہائے حیات میں سپیشلائزیشن (مہارت) کا حصول ہونا چاہیے تا کہ آپ انقلاب اسلامی کی ضرورتوں کو پورا کرسکیں اور نظام اسلامی کو  خود کفالت کی راہ پر گامزن کر سکیں۔

 جب یہ عزیز نوجوانان، مجھ سے روتے ہوئے شہادت کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہیں تو میں اپنی ذات سے مایوس ہوتا ہوں اور مجھے ان جوانوں کے سامنے شرمندگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔

 

نوجوانوں کے روحانی مقامات

 جب ان جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے نوجوانوں کی نورانی تصویروں کا مشاہدہ کرتا ہوں اور  ان کی اخلاقی قدروں اور الٰہی مقامات کے بارے میں غور و فکر کرتا ہوں تو اپنے آپ کو ان اعلی منازل سے دور پاتا ہوں اور ان کی رفعتوں پر مجھے رشک آتا ہے۔

 

نوجوانوں کی شجاعت اور مردانگی

جب ان شہید ہونے والے جوانوں کے والدین سے ملتا ہوں تو ان کی غیر معمولی شجاعت اور مردانگی دیکھ کر مجھے اپنی ذات کے بارے میں حقارت کا احساس ہونے لگتا ہے اور اس عظمت کے حامل مجاہد اور با عمل پیروان دین کے وجود کو غنیمت جانتے ہوئے  پیغمبر اکرم ﷺ اور  امام زمانؑ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور خدا وند متعال کی بارگاہ میں شکر ادا کرتا ہوں۔ 

 

 

 

کتاب: صحیفہ امام خمینی، ج‏10، ص 80 اور ج‏17، ص 305 سے اقتباس کا ترجمہ

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے