حجاب بہتر ہے یا بے حجابی؟! از شہید مطہری

کیا خودنمائی کرنا ضروری ہے؟

ہم یہ نہیں کہتے کہ اپنی عورتوں کو کالے تھیلے میں لپیٹ کر رکھو لیکن کیا یہ لازمی ہے کہ ایسے لباس پہنے اور عوام الناس کے سامنے ایسے خود کو ایسے پیش کرے کہ اپنے جسمانی خدّ و خال شہوت پرست لوگوں کو دکھائے، اور جیسی کہ وہ حقیقتاً ہے اس سے بہتر اور پرکشش نظر آئے؟ کپڑوں کے نیچے مصنوعی چیزیں استعمال کرے تاکہ اس مصنوعی خوبصورتی کو نامحرم افراد کو اپنی طرف مائل کرنے کا ذریعہ بنائے؟

 

مغربی فیشن کا ایک ہی مقصد ہے!

اشتعال انگیز فیشن اور کپڑے کس لئے ہیں؟ کیا اس لئے ہیں کہ عورتیں انہیں اپنے شوہروں کے لئے پہنیں؟ آیا وہ کپڑے کہ جو اعضائے بدن کو واضح کرتے ہوں جزء اس کے کہ نامحرموں کو متحرک کیا جائے ان کا کوئی مقصد ہے؟خواتین کی اکثریت جو اس قسم کے جوتے کپڑے اور میک اپ استعمال کرتی ہیں، وہ واحد انسان جسکو وہ ایسا کرتے ہوئے مدنظر نہیں رکھتیں، ان کے شوہر ہیں۔

 

خدا کی پناہ! اس دن سے!

ایک عورت، عورتوں اور اپنے محرم مردوں کے درمیان کسی بھی قسم کے کپڑے اور فیشن کرسکتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ مغربی عورتوں کی پیروی کا ہدف(اسلام سے ہٹ کر) کچھ اور ہے۔ عورتوں میں خودنمائی اور اپنی طرف مائل کرنے کی صفت ایک عجیب چیز ہے۔ خدا کی پناہ اگر مرد بھی ایسا کرنے لگیں اور اس کام کے ماہر افراد اس کو فروغ کریں اور اصلاح کرنے والے بھی اس کو بڑھاوا دینے لگ جائیں۔

 

حجاب بہتر ہے یا بے حجابی؟ فیصلہ آپ کا!

اگر عورتیں عمومی جگہوں پر سادہ کپڑے پہنیں، سادہ جوتے پہنیں، چادر یا اسکارف یا مکمل حجاب کرکےکالج یا یونیورسٹی جائیں تو، کیا ان ماحول میں وہ بہتر انداز میں پڑھ سکیں گی یا ان خراب حالات میں جو ہم آج ملاحظہ کر رہے ہیں؟ اگر واقعاً جنسی لذت اور شہوت پرستی پھیلانا ہدف نہیں تو اس بات پر کیوں اصرار کیا جاتا ہے کہ عورت اس(بےحجابی)انداز میں باہر جائے؟ مغربی تمدن ساز کیوں اصرار کرتے ہیں کہ مخلوط(لڑکے اور لڑکیوں کا ایک ساتھ پڑھنا)کالج بنائیں جائیں؟

 

 

عہد زندگی ، شہید مطہری

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے