علیؑ، تمام انسانیت کیلئے تحفہ الہی از رہبر انقلاب

علیؑ، تمام انسانیت کیلئے تحفہ الہی

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام شیعوں یا عام مسلمانوں ہی نہیں پوری انسانیت کے لئے تحفہ الہی ہیں۔ پوری انسانیت آپ کی عظمتوں کے سامنے سر تعظیم خم کرتی ہے، سوائے ان لوگوں کے جو حقیقت سے ناواقف اور بصیرت سے محروم ہیں۔

 

 

 

 

 

علیؑ انسانی فطرت کی آواز!

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے مداحوں میں آپ کو صرف مسلمان ہی نظر نہیں آئیں گے بلکہ عیسائي اور دیگر ادیان کے پیروکار بھی ان کی مدح سرائی کرتے دکھائي دیں گے۔ صرف شیعہ ہی حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے قصیدہ خواں نہیں، اہل سنت بھی آپ کو دنیا کے ہر گوشے میں مل جائیں گے جن کو صدر اسلام کی عظیم شخصیات میں حضرت علی علیہ السلام سے خاص عقیدت ہے۔

 

 

 

 

آفتابِ علی علیه السلام

اس آفاقی شخصیت کی عظمت ہے۔ وہ عظمت جسے آپ کی زندگی میں اور شہادت کے بعد کئی صدیوں تک چھپانے کی منصوبہ بند کوششیں کی گئيں لیکن بھلا آفتاب کی روشنی کو چھپایا جا سکتا ہے؟ آفتاب تو پھر آفتاب ہے ضو فشانی کرتا ہے ساری کائنات کو منور کر دیتا ہے، کیا اس کا انکار بھی ممکن ہے!؟

 

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے