غیر معمولی استعداد کے حامل جوانوں کا اپنا ملک چھوڑنا از رہبر انقلاب

علم کے حصول کیلئے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا

غیر معمولی استعداد کے حامل افراد کے معاملے میں ایک نکتہ جو پایا جاتا ہے، وہ ہجرت کا ہے، جس کی طرف آج بھی کسی نے اشارہ کیا۔ دیکھیے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی اسٹوڈنٹ اپنی ضرورتوں کی بنیاد پر، اپنی فکری ضروریات کی بنیاد پر یا پھر گھر والوں کی وجہ سے کسی ملک میں جا کر پڑھنا چاہتا ہے، اس میں کوئي قباحت نہیں ہے؛ میں نے بارہا کہا ہے کہ اس میں کوئي رکاوٹ نہیں ہے؛ اصل چیز یہ ہے کہ وہ یہ فراموش نہ کرے کہ وہ اپنے ملک کا مقروض ہے۔

تعلیم حاصل کریں اور واپس لوٹ آئيں

بیرون ملک تعلیم حاصل کریں اور واپس لوٹ آئيں؛ جس چیز میں قباحت ہے وہ ہجرت ہے۔ کافی عرصے سے یہ چیز موجود ہے کہ بعض یونیورسٹیوں میں کچھ افراد ہیں جو نمایاں استعداد کے حامل نوجوانوں کو ترک وطن کی ترغیب دلاتے ہیں؛ میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ یہ غداری ہے، یہ ملک سے دشمنی ہے، یہ اس نوجوان سے بھی ہمدردی نہیں ہے۔

نوجوان کو ملک کے مستقبل سے ناامید کرنا غداری ہے!

ایک نوجوان کو ملک کے مستقبل کی طرف سے ناامید کرنا، اس کے حوصلے پست کرنا، اسے مستقبل تاریک دکھانا تاکہ وہ چلا جائے اور ہجرت کر جائے، اسے میں واقعی غداری سمجھتا ہوں اور اسے روکا جانا چاہیے۔

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے