وقتِ شہادت جناب خدیجہ(س)کی وصیتیں از امام خمینی

جناب خدیجہ(س)کی راہ اسلام میں انتہک محنت!

جب حضرت خدیجہ(س)کی بیماری شدید ہوگئی تو آپ نے فرمایا کہ یارسول اللہ(ص)میری کچھ وصیتیں ہیں؛ میں نے آپکے حق میں کوتاہی کئی مجھے معاف کیجئے گا تو رسول اللہ(ص)نے فرمایا کہ میں نے آپ میں کوئی عیب نہیں پایا، آپ نے اپنی میرے گھر کو سنوارنے میں اپنی پوری توانائی سے محنت کی اور خود کو زحمت میں ڈالا اور راہ خدا میں اپنا مال خرچ کیا۔

 

رسول اللہ کو جناب سیدہ(س)کی دیکھ بھال کی تاکید!

جناب خدیجہ(س)نے رسول اللہ(ص)سے فرمایا کہ میری وصیت ہے کہ اس بچی کی دیکھ بھال کیجیے گا اور جناب فاطمہ(س)کی طرف اشارہ کیا؛ کیونکہ وہ میرے بعد یتیم اور اجنبی ہوجائے گی، ایسا نہ ہوکہ قریش کی عورتوں میں سے کوئی اسے تکلیف دے، کوئی اسکے منہ پر طمانچہ نہ مارے، کوئی اس پہ نہ چلائے، کوئی اسکے ساتھ بدتمیزی سے پیش نہ آئے۔

 

لباس رسول(ص)پہننےکی درخواست!

جناب خدیجہ(س)نے آنحضرت(ص)سے فرمایا کہ مجھے تیسری وصیت کرتے ہوئے شرم آتی ہے اور میں اسے جناب فاطمہ(س)کو بتاؤں گی تاکہ وہ آپکو بتا سکے۔ پھر آپ نے جناب سیدہ(س)کو بلایا اور کہا کہ میری نورِ چشم!اپنے والد رسول اللہ(ص)سے کہو کہ مجھے قبر سے خوف آتا ہے۔ مجھے وہ کپڑا اوڑھا دیں جو نزول وحی کے وقت آپ نے پہنا تھا۔ پھر جناب سیدہ(س) کمرے سے باہر آئیں اور آپ(ص)کو معاملے سے آگاہ کیا۔ رسول اللہ(ص)نے و لباس آپ کو دیا اور آپ خوشحال ہوگئیں۔

 

 

 

عہد معارف ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے