امریکہ و اسرائیل اسلام کے ابدی دشمن ہیں از رہبر

لازم ہے کہ [سرزمین]فلسطین سے اس مجرم گروہ(اسرائیل) کا قلع قمع کیا جائے اور خدا کی مدد و طاقت سے اس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ یہاں پہ اس کام کے لیے کوشش کرنا اور اس کام(کو ممکن بنانے کے لیے)کی راہ پہ چلنا، ایک فریضہ ہے۔ایک مذہبی فریضہ بھی ہے۔ ایک اخلاقی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ سب کا فرض ہے کہ اس سمت میں کام کریں، کوشش کریں، تاکہ اس شر انگیز وجود کو، اس مجرم کو، اس خطے سے ختم کریں۔ مزید پڑھیں

ایک مشہور لیکن نادرست دعا! از شہید مطہری

ایک شخص نے امام المتقین امام علی ع کے سامنے میں یہ دعا کی: "خدایا! مجھے اپنی مخلوق کا محتاج نہ بنا۔" مولا ع نے فرمایا: "ایسے نہ کہو۔" اس نے عرض کی: "تو پھر کیسے کہوں؟" فرمایا: "یوں کہو: خدایا! مجھے اپنی مخلوق کے بُرے لوگوں کا محتاج نہ بنا۔" مزید پڑھیں

شعراء سے آیت الله خامنه ای کی ملاقات از رہبر

باطن شاعر، شاعر کے شعر پر اثر انداز ہوتا ہے؛ کیونکہ آپ جو کچھ کہتے ہیں، وہ آپ کے باطن سے پھوٹتا ہے، آپ کا باطن جتنا پاکیزہ اور صاف ہوگا، آپ کا شعر بھی اتنا ہی پاکیزہ اور صاف ہوگا۔ یعنی اس پر یقیناً توجہ دینی چاہیے، ہم نے اس کے کچھ نمونے دیکھے ہیں، ایسے شعراء جو اپنی مخصوص روحیات کے ساتھ شعر کہتے ہیں، اور ان کا شعر ان روحیات کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید پڑھیں

سیرت حضرت حمزہ علیہ السلام از رہبر انقلاب

اس دور میں کہ جب حضرت حمزہ(ع)اسلام لائے۔ وہ رسول الله(ص)کے لئے مشکل وقتوں میں سے ایک تھا۔ چونکہ (دین)اسلام عام ہوچکا تھا، (لہذا کفار)ہر طرف سے آنحضرت(ص)پہ حملے کرتے تھے، آپ(ص)کے صحابہ پہ حملے کرتے تھے۔ ایسے میں کہ جہاں مسلمان انتہائی مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے، یہ شخض(حضرت حمزہ(ع)مسجد الحرام میں، کعبة الله کے کنارے فریاد کر کے کہتے ہیں کہ میں مسلمان ہوگیا ہوں۔ مزید پڑھیں

شرک، تکفیریت اور اسکی حقیقت! از رہبر انقلاب

کیا کسی شخص کی قبر پر جانا اور اللہ تعالیٰ سے اس کے لیے رحمت طلب کرنا اور اس روحانی اور معنوی فضا میں اپنے لیے رحمت طلب کرنا شرک ہے؟ شرک یہ ہے کہ انسان برطانیہ کی انٹیلیجنس اور امریکہ کی سی آئی اے کی سیاسی حکمت عملیوں کا آلہ کار بن جائے، اور ان اعمال کے ذریعے مسلمانوں کے دلوں کو غمگین اور انہیں آزردہ کر دے۔ مزید پڑھیں

موجوده عالمی صورت حال اور ہماری زمہ داریاں! از رہبر

ان کا کام، ان کی سرگرمیاں، ایک واضح دہشت گردی ہے اور امریکہ اس کی حمایت کرتا ہے، کچھ مغربی حکومتیں بھی اس کی حمایت کررہی ہیں، جبکہ باقی سب تماشا کر رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں۔ حالیہ مدت میں، دو سال سے بھی کم عرصے میں، صہیونی رژیم نے تقریباً بیس ہزار بچوں کو شہید کیا اور ان کے والدین کو غم زدہ کر دیا، [لیکن] جو لوگ انسانی حقوق کے نعرے لگاتے ہیں، وہ یہ سب دیکھ رہے ہیں اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں

یوم انہدام جنت البقیع و تکفیریت از رہبر انقلاب

جو لوگ بغیر سمجھے، حقیقت کو سمجھے بغیر، بغیر تقویٰ کے، مسلمانوں کی ایک بہت بڑی جماعت کو دین سے خارج سمجھتے ہیں، انہیں (اسلام سے)خارج کرتے ہیں، تکفیر(کفر کا الزام لگانا) کرتے ہیں، یہی جاہل و تکفیری گروہ ہے، جہالت ان کے لیے صحیح معنوں میں موزوں ترین وصف ہے، اگرچہ ان میں بغض بھی(بھرا ہوا)ہے، لیکن جہالت ان کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔ مزید پڑھیں

غزہ اور عالمی مزاحمت، بعثتِ رسول کی برکت! از رہبر

میرے نزدیک، ہمارے موجودہ دور میں یہ مزاحمتی تحریک، یہ مزاحمتی حرکت، بعثت کی ایک جھلک ہے۔ مزاحمت جو اسلامی انقلاب سے شروع ہوئی، اس نے مسلمان قوموں کو بیدار کیا؛ بعض مسلمان قوموں کو میدان میں لے آئی؛ عمومی طور پر مسلمان قوموں کو بیدار کیا اور غیر مسلموں کے کئی ضمیروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ استکباری نظام کو پہچانا گیا اور اسے پہچنوایا گیا۔ بہت سی قومیں استکباری نظام سے ناواقف تھیں۔ مزید پڑھیں

عظمت شب قدر از زبان امام خمینی

لیله القدر کا وجہ تسمیہ(نام رکھنے کی علت پہ)کے موضوع پہ علماء میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض(علماء)کا اعتقاد ہے کہ چونکہ یہ رات(بہت زیادہ)شرف و منزلت کی حامل ہے، اور(اس رات میں)صاحبِ قدر قرآن، صاحبِ قدر فرشتے(حضرت جبرئیل علیہ السلام)کے توسط سے خدا کے صاحبِ قدر رسول(ص)؛ صاحبِ قدر امت(امت مسلمہ)کے لئے نازل ہوا، اس لئے اسے "لیله القدر" کہتے ہیں۔ مزید پڑھیں

معاشرے کی ہدایت میں قرآن کا کردار از رہبر انقلاب

(فہم قرآن کے متعلق)پہلا نکتہ یہ ہے کہ فہم قرآن اور اس(کتاب آسمانی)کی تبیین(بیان و وضاحت)، کسی بھی معاشرے کی عمومی ہدایت، اور انفرادی ہدایت اور معاشرے کے ہر شخص کے انفرادی(ذاتی)کمال تک پہنچنے کے لئے انتہائی زیادہ تاثیر رکھتا ہے۔ مزید پڑھیں