مسئلہ فلسطین، رہبر انقلاب کے ۲۰ یادگار جملے ( پوسٹرز+ ویڈیو)

فلسطین اور قدس کو قرآن مجید میں 'الارض المقدسہ' کہا گیا ہے۔ دسیوں سال سے اس پاکیزہ سرزمین پر ناپاک ترین اور خبیث ترین عناصر کا قبضہ ہے۔ ان شیطانوں کا قبضہ ہے جو باشرف انسانوں کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں اور نہایت بے شرمی سے اس کا اعترا ف بھی کرتے ہیں۔ لیکن الحمد للہ ان کے ارادوں کو مغلوب نہیں کر سکے۔ فلسطین زندہ ہے، اس کی مجاہدت جاری ہے اور نصرت خدا سے خبیث دشمن پر اسے غلبہ ملے گا۔ قدس شریف اور پورا فلسطین اس سرزمین کے عوام کا ہے اور ان شاء اللہ انہیں واپس ملے گا، وما ذالک علی اللہ بعزیز۔
