افطار سادگی کے ساتھ از رہبر انقلاب

ماہ رمضان کی سنت حسنہ

ماہ رمضان کی ایک سنت حسنہ مساجد اور روڈ پر لوگوں کو سادہ افطار کروانا ہے،کہ جو اسراف والے افطار کے مدمقابل ہے کہ جسکے بارے میں سنا گیا ہے کہ بعض افراد افطار کے بہانے سے اسراف جیسے عمل انجام دیتے ہیں اور ماہ رمضان میں غریبوں اور ناداروں کی روحانی قربت کا ذریعہ بننے کے بجائے،ایسا کرکے وہ خود کو جسمانی لذتوں میں غرق کردیتے ہیں

اسراف سے کیا مراد ہے؟

اسراف سے ہماری مراد یہ نہیں ہے کہ اگر کوئی افطار میں اچھا کھانا کھائے تو حرام ہے،نہیں!شریعت میں حرام نہیں،بلکہ اسراف حرام ہے.اس طرح کی محافل میں ہونے والی افرا تفری حرام ہے.روزہ افطار کرنے والوں کے لئے اسی روایت کے ساتھ افطار کرنا کتنا بہتر ہے کہ راہگیروں کو امام بارگاہوں اور روڈس پہ لگے اسٹالز پہ فراخدلی سے افطاری دی جائے

 

عہد زندگی ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے