امام خمینی اسلامی انقلاب کی حقیقی روح از رہبر انقلاب

تبدیلی کا سافٹ ویئر!

آج کی نوجوان اور ذی فہم نسل کو ملک کے مستقبل کا انتظام چلانے اور قوم کو پرشکوہ چوٹیوں تک پہنچانے کے لیے ایک قابل اطمینان،جامع،سرعت بخش اور تغیر آفریں(اپنے اندر تبدیلی لانے والے)سافٹ ویئر یعنی امام خمینی کی گفتار اور ان کے کردار سے ملنے والے دروس کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 

امام خمینی مشعلِ ملت!

اس حکیم اور رہنما شخصیت کے بارے میں بے شمار باتوں اور تحریروں کے باوجود،ان کی عظمت، ان کی شخصیت کی طاقت اور ان کی قیادت کے بارے میں ان کہی باتیں بہت زیادہ ہیں اور نوجوان نسل کو،جو امام خمینی کو صحیح طریقے سے نہیں پہچانتی،قومی و انقلابی ذمہ داری کا بوجھ سنبھالنے،انقلاب کا اگلا قدم اٹھانے اور ملک کے صحیح انتظام کے لیے مکتب امام خمینی کے فیصلہ کن دروس کو سیکھنا چاہیے تاکہ پورے اطمینان کے ساتھ،ملک کے درخشاں افق کی جانب قدم بڑھا سکے

 

 

 

امام خمینی کی پریشانی کا محور!

اس وقت امام خمینی کی سب سے بڑی فکرمندی، مغربی کلچر اور اصطلاحات سے اسلامی جمہوریہ کے نظریے کو دور رکھنے کی تھی۔ اسی بنیاد پر ان کا اصرار تھا کہ اسلامی جمہوریہ، مغربی جمہوریت اور ڈیموکریسی سے مستعار(ادھار لی ہوئی) چیز نہیں ہے بلکہ یہ، ح‍قیقی اسلام سے ماخوذ ہے۔

 

 

 

 

 

 

عہد بصیرت ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے