امریکہ آہستہ آہستہ پگھل رہا ہے از رہبر انقلاب

امریکہ آہستہ آہستہ پگھل رہا ہے!

دنیا کے بیشتر سیاسی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ زوال کی جانب جارہا ہے، آہستہ آہستہ پگھل رہا ہے۔یہ صرف ہمارا کہنا نہیں ہے،(ویسے ہمارا عقیدہ بھی یہی ہے)بلکہ دنیا کے اکثر سیاسی تجزیہ نگار یہی کہہ رہے ہیں۔اسکے آثار بھی سب پہ عیاں ہیں۔امریکہ کے داخلی مسائل کا پرانا رکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

 

افغان جنگ اور امریکہ کے غلط اندازے!

امریکہ کے اقتصادی مسائل،اجتماعی مسائل،اخلاقی مسائل،انکے درمیان تباہ کن اختلافات۔دنیا کے بارے میں لگائے اسکے غلط اندازے۔انہوں نے بیس سال قبل افغانستان پہ حملہ کیا،جب طالبان برسر اقتدار تھے۔طالبان کو ختم کرنے کے لیے پیسے لٹائے،جنگی جرائم انجام دیے،اپنے فوجیوں کو مروایا،بے گناہوں کو مارا،بیس سال تک قابض رہے اور اسکے بعد طالبان کو افغانستان پلیٹ میں دے کر واپس پلٹ آئے۔

 

دنیا بھر میں امریکی ناکامیاں!

امریکیوں نے عراق پہ حملہ کیا اور ناکام رہے۔انکا عراق کو چھوڑنے کا ارادہ نہ تھا مگر مجبورا چھوڑنا پڑا،اسکے بعد اپنے ایجنٹوں کو میدان لانے کی کوشش کی لیکن پوری طرح سے ناکام ہوگئے۔عراق،شام اور لبنان میں ناکام رہے۔لبنان کا صیہونی حکومت سے سمندری حدود میں موجود گیس کے ذخائر کے متعلق کیا گیا حالیہ معاہدہ،امریکہ کی شکست ہے کیونکہ وہ کھل کر میدان میں آیا اور اپنے آپ ایک حدّ معین کی۔لیکن حزب اللہ نے اس سب پہ پانی پھیر دیا۔

 

امریکی قوم کے زوال کی دلیل!

لنبان حکومت سے کیا گیا معاہدہ جسے حزب اللہ نے ناکام بنایا اس بات کی دلیل ہے کہ انکا اندازہ غلط تھا۔امریکہ کے زوال کی ایک اور دلیل اسکے حالیہ و پچھلے صدور کا برسراقتدار آنا ہے۔لگ بھگ تین کروڑ آبادی پر مشتمل ملک کی عوام ٹرمپ جیسے شخص کو منتخب کرتی ہے کہ جسے دنیا دیوانہ کہتی ہے،اسکے بعد حالیہ صدر کو منتخب کرتے ہیں کہ جسے آپ بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔یہ ایک قوم و ثقافت کے زوال کی واضح دلیل ہے۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *