انقلابِ اسلامی کی مسلسل ترقی، حالیہ فسادات کا سبب از رہبر انقلاب

حالیہ فسادات کے دوران ہی بہترین نتائج کا حصول!

انقلاب اسلامی دائمی طور پہ ترقی کی طرف گامزن ہیں۔دشمن نہیں چاہتا کہ نوجوان اس ترقی سے مطلع ہوں۔گذشتہ چند دنوں کے دوران جب چند نادان و سادہ لوح افراد کی جانب سے فسادات برپاء کئے گئے،اسی دوران بہترین کام بھی انجام پائے کہ اگر باقی دنوں سے انکا موازنہ کیا جائے تو ایک بڑا نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

 

حالیہ فسادات اور عظیم کارنامے!

جو عظیم کام حالیہ فسادات کے دوران واقع ہوئے ان میں انقلاب اسلامی کے دانشمندوں کا بلڈ کینسر کا جدید طریقہ اعلاج دریافت کرنا،تیل و گیس کے کنوؤں کے لئے آلات کی لوکلائیزیشن،جیسا کہ تیل و گیس کے ذخائر ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔صوبہ بلوچستان کے ایک اہم حصےمیں ریلوے ٹریک کا افتتاح،انقلاب کی شروعات سے ہماری آرزو تھی کہ ایک ریلوے ٹریک بچھائیں جو شمال کو جنوب سے منسلک کرے اور بلوچستان بھی اس میں شامل ہو۔

 

گذشتہ دنوں میں انقلاب کی ترقی!

انقلاب اسلامی نے حالیہ دنوں میں متعدد سنگِ میل عبور کیے کہ جن میں نئی فیکٹریوں کا لگایا جانا،دوسرے ممالک میں انقلاب اسلامی کے مدد سے آئل ریفائنریز کا لگایا جانا،چھ پاور پلانٹس کا آپریشنل ہونا،حال ہی میں دنیا کے بڑے ٹیلی اسکوپس میں سے ایک کا بنایا جانا،سیٹلائٹ کا فضاء میں بھیجا جانا اور جدید میزائل کا بنایا جانا شامل ہے۔یہ تمام ترقیاتی کام حالیہ فسادات میں انجام پائے۔

 

 

 

انقلابی معاشرہ ساکت نہیں ہے!

یہ سب کام کہ جنکی طرف میں نے اشارہ کیا،کام ہونے کے لحاظ سے بھی اہم ہیں اور دوسرا اس لئے بھی مہم ہیں کہ یہ کام معاشرے میں تحّرک کی علامت ہیں،ہمارا معاشرہ بے حرکت و ساکت نہیں ہے بلکہ ترقی کی راہ پہ گامزن ہے۔یہ نہایت اہم پیغام ہے۔

 

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے