بیلٹ باکس یا فروٹ باکس!؟ از آیت اللہ العظمٰی خامنہ ای

ذرائع ابلاغ سے براہ راست نشر ہونے والے اس خطاب میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات سے قبل ایک اہم خطاب فرمایا جس میں انتخابات سمیت متعدد قومی و عالمی مسائل پر روشنی ڈالی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ٹی وی پر عوام سے براہ راست خطاب کے آغاز میں فرمایا: جو ذرائع ابلاغ شیطان اور عالمی سامراجی طاقتوں کے کنٹرول میں ہیں وہ ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ کے محقق ہونے کے لئے اسلامیت اور جمہوریت کے دو پہلوؤں کے محقق ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہی وجہ ہے کہ دنیا میں شیطانی طاقتوں کے تمام ذرائع ابلاغ اور مراکز خاص طور پر ایران کے انتخابات کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ ایران کے انتخابات جمہوریت کا مظہر ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن ، ایران کے جمہوری انتخابات کو تخریب کرکے انتخابات کی شان و شوکت کو کمرنگ کرنے کی تلاش و کوش کررہا ہے لیکن دشمن کی سازشوں اور کوششوں کے باوجود ایران میں تمام انتخابات ہمیشہ مقررہ وقت پر منعقد ہوئے ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شیطانی طاقتوں کا ہدف، عوام کو نظام سے دور کرنا ہے، کہا: کچھ مہینوں سے امریکی اور برطانوی میڈیا اپنے آپ کو ہلاک کیے دے رہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر ایرانی عوام کی موجودگی کو کم کر سکے۔ البتہ تجربے نے یہ بات ثابت کی ہے کہ جو کچھ دشمن نے چاہا ہے، عوام نے اس کے برخلاف کیا ہے اور ان شاء اللہ اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔

اس تقریر میں رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے صدارتی انتخابات کے خلاف دشمنوں کے پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض ممالک، جن کا نظام اکیسویں صدی میں بھی قبائلی طرز پر چل رہا ہے، ایران کے انتخابات کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں اور ٹی وی نشریات شروع کرتے ہیں تاکہ یہ کہہ سکیں کہ ایران کے انتخابات ڈیموکریٹک نہیں ہیں۔

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے