خواتین اور اجتماعی فعالیت از ریبر انقلاب

خواتین اور اجتماعی سرگرمیاں!

میں خواتین کی مختلف طرح کی سماجی سرگرمیوں سے اتفاق کرتا ہوں، عورتیں سماج کا آدھا حصہ ہیں اور یہ بہت اچھی بات ہوگی کہ سماج کے اس آدھے حصے سے مخلتف امور میں استفادہ کیا جائے۔

 

خواتین کی اجتماعی فعالیت، گھر کو متاثر نہ کرے!

خواتین کی اجتماعی فعلیات میں دو تین بنیادی باتوں اور اصولوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ایک بنیادی بات یہ ہے کہ یہ مشارکت، اس بنیادی کام کو – جوگھر کا کام ہے، گھرانے کا کام ہے، بیوی کا کام ہے، ماں کا کام ہے، خاتون خانہ کا کام ہے– متاثر نہ کرے!

 

خواتین کی اجتماعی فعالیت اور حکومت کی ذمہ داریاں!

حکومت کے کندھوں پر بھی ایک ذمہ داری ہے۔ ان خواتین کی، جنھوں نے کسی بھی وجہ سے، فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ملازمت قبول کی ہے، مدد کی جائے کہ وہ ماں کی حيثیت سے اپنے فرائض پورے کر سکیں، امور خانہ داری انجام دے سکیں۔ کسی طرح حکومت کو مدد کرنی چاہیے تاکہ یہ خاتون، جو کسی بھی وجہ سے یہاں آ کر کام کر رہی ہے، اپنے گھریلو کاموں کو بھی انجام دے سکے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر انقلاب

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے