خواتین کی آئیڈیل از رہبر انقلاب

دنیا میں حجاب کا رجحان!

اس بات کو جان لیں کہ دنیا کے بہت سارے علاقوں کی مسلمان خواتین آپ کی طرف دیکھتی ہیں اور آپ سے نصیحت لیتی ہیں۔یہ جو آپ دیکھتی ہیں کہ بعض ملکوں میں،اسلامی حجاب پر دشمنوں کے شدید حملے ہورہے ہیں،اس سے پتہ چلتا ہے کہ عورتیں،حجاب کی طرف مائل ہیں۔

 

 

 

 

خواتین کی آئیڈیل!

خاص طور پر روشن فکر خواتین اور بلخصوص یونیورسٹی و کالج کی طالبات،حجاب کی طرف مائل ہوئی ہیں،انہیں حجاب سے محبت ہوئی ہے،وہ حجاب کی طرف بڑھی ہیں اور اس کی حفاظت کی ہے،تو اس کام میں آپ انکی آئیڈیل ہیں،آپ نمونۂ عمل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

مذہبی تربیت کے نتائج!

یہ جان لیں کہ آج دنیا میں کہیں بھی ان شہداء کی ماؤں کی مانند(کچھہ نے دو،کچھہ نے تین اور کچھہ نے چار بیٹوں کی قربانی دی ہے)،عورتیں نہیں پائی جاتیں۔ہمارے معاشرے میں ان خصوصیات کی حامل مائیں(جو کہ اپنے بچوں سے انکے باپ سے زیادہ بہتر طریقے اور زیادہ مضبوطی و آگاہی کے ساتھہ ڈٹی ہوئی ہیں)،بہت زیادہ ہیں۔یہ وہی مذہبی تربیت ہے۔یہ وہی جناب سیدہ(سلام اللہ علیہا)کا پاک و پاکیزہ اور نورانی دامن ہے۔

 

 

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے