دامن اھل بیت میں تربیت شدہ بی بی از رہبر انقلاب

السلام علیکِ یا بنت موسی بن جعفر!

"السلام علیکِ یا سیدتی و یا مولاتی یا فاطمة المعصومة یا بنت موسی بن جعفر سلام الله و سلام ملائکته و عباده المنتجبین علیک و علی آبائک المقربین”[سلام ہو آپ پہ اے سیدہ اے فاطمہ معصومہ،اے بنت موسی بن جعفر،سلام ہو اللہ اور سلام ہو اسکے فرشتوں کا اور اسکے برگزیدہ بندوں کا آپ پر اور اپکے مقرب آباء و اجداد پر]۔

 

 

 

 

قم کو قم کس نے بنایا؟

بغیر کسی شک و تردید کے جناب فاطمہ معصومہ(س) کا نقش وکردار،شہر مقدس قم کے قم بننے اور اس مذہبی اور تاریخی شہر کے با عظمت ہونے میں ایک ایسا نقش ہے کہ جسے لفطوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

 

 

 

 

 

 

شہر قم،بی بی معصومہ کا انتخاب!

یہ بزرگوار بی بی،یہ کم عمر دختر جو اھل بیت رسول کے گھرانے کی تربیت یافتہ ہیں،آپ نے اپنی تحریک کے ذریعے،کہ جسے آئمہ علیہم السلام کے اصحاب اور دوستوں کے درمیان برپا کیا اور آپ مختلف شہروں اور علاقوں سے گذریں،اور جہاں سے بھی گذر ہوا معرفت و ولایت کے بیج راستے میں پھیلائے،آخر کار اس شہر میں سکونت اختیار کرتی ہیں۔

 

 

 

 

بی بی معصومہ نے قم کو فضیلت بخشی!

بی بی معصومہ کہ یہ تمام کوششیں وجہ بنیں کہ شہر(قم) اھل بیت کی تعلیمات کی بنیاد واقع ہو،اس پرآشوب اور جابر حمکرانوں کے تاریک دور میں شمع بن کہ چمکے اور ایک بنیاد بنے کہ نورِ علم و نورِ تعلیمات اھل بیت کو اسلامی دنیا میں مشرق سے مغرب تک ہرجا منتقل کرے۔

 

 

 

 

 

 

رھبر معظم ، عہد معارف

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے