رسول اللہ(ص) کا وجود مبارک، کائنات کا محور ہے از رہبر انقلاب

رسول اللہ ص، مخلوقِ خدا میں برترین مقام کے حامل!

رسول اللہ(ص)اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت باسعادت پہ ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اس دن کی عظمت رسول اللہ(ص)کی ولادت باسعادت کے برابر ہے۔ ضروری ہے کہ اس دن اور اس جیسے عظیم ایّام کی قدر و منزلت کو پہچانیں۔ رسول اللہ(ص)پہلے انسان اور مخلوق خداوند متعال میں بہترین انسان ہیں؛ تاریخ میں موجود تمام انبیاء، تمام اولیاء، طولِ تاریخ میں تمام مخلوق خدا میں سے، رسول اللہ(ص)اعلی و ارفع و عظیم ہیں۔

 

وہ وجود جو دنیائے امکان کا بلند ترین مرتبہ ہے!

حقیقی معنوں میں، وجود مقدس رسول اللہ(ص)عالم وجود کی چوٹی اور دنیائے امکان کا بلند ترین مقام ہیں۔ قرآن نے خود کو نور سے تعبیر کیا ہے۔قرآن میں قرآن کے بارے میں جو تشریح کی گئی ہے ان میں سے ایک نور ہے:”قد جاءکم من الله نور و کتٰب مبین”، قرآن نور ہے۔ رسول اللہ(ص)کی زوجہ محترمہ سے روایت ہے کہ ان سے رسول اللہ(ص)کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے جواب میں کہا” کان خلقه القرآن”یعنی مجسّم قرآن۔

 

قرآن اور وجود رسول اللہ(ص)نورِ حیات ہیں!

جیسے قرآن مجید نور ہے، ویسے ہی رسول اللہ(ص)کا وجود مبارک بھی نور ہے۔ نور روشنی اور انسانی زندگی کا ذریعہ ہے۔ رسول اللہ(ص)تمام انسانیت کے لئے روشنی اور حیات کا ذریعہ ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں کہ جن تک انسان رفتہ رفتہ پہنچے گا۔ حقیقی معنوں میں وجود مقدس رسول اللہ(ص)نور ہے کہ جس کے لئے عربی شاعر بھی کہتا ہے۔”ہدایت کی ولادت ہوئی، کائنات، پوری کائنات روشنی سے جگمگا اٹھی”۔ حقیقت میں یہی ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ زمانے کے لبوں پہ تبسّم و مدح سرائی تھی، یہ ہماری آرزو ہے کہ ولادت رسول اللہ(ص)پہ عالم اسلام کے لبوں پہ مسکراہٹ ہو، کوئی غم و اندوہ نہ ہو۔

 

عہد معارف ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے