شہید ابراہیم رئیسی، مجاہد عالم دین اور خادمِ اسلام از رہبر انقلاب

مجاہد و عوامی عالمِ دین اور خادمِ اسلام!

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ مجھے مجاہد عالم دین، عوامی، محنتی و زحمت کش صدر مملکت، خادم امام رضا علیہ السلام جناب حجۃ الاسلام و المسلمین جناب حاج سید ابراہیم رئیسی اور ان کے معزز ساتھیوں کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی، خدا ان پر رحمتیں نازل فرمائے۔

 

عظیم اور بے لوث شخصیت!

اس عظیم اور بے لوث شخصیت کی خدمت گزاری کا پورا دور چاہے صدارت کا مختصر عرصہ یا اس سے پہلے بھی مختلف ذمہ داریاں مکمل طرح سے عوام، ملک اور اسلام کی خدمت میں صرف ہوا۔

 

انتھک، مخلص اور قابلِ قدر خادم!

محترم رئیسی کیلئے تھکاوٹ کا لفظ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا تھا۔ اس المناک واقعے میں ایرانی قوم ایک مخلص اور قابل قدر خادم سے محروم ہوگئی۔ ان کے نزدیک لوگوں کی فلاح و بہبود جو کہ خدا کی خوشنودی پر دلالت کرتی ہے، ہر چیز پر مقدم تھی، چنانچہ بعض بدخواہوں کی ناشکری اور طعنوں سے آزردہ دلی، مسائل کے حل اور ان میں بہتری کے لیے انکی دن رات خدمت میں رکاوٹ نہ بن سکی۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے