ماتمی انجمنیں اور مکتب کیلئے جدوجہد! از رہبر انقلاب

انجمن کب انجمن کہلائے گی؟

انجمن کے سلسلے میں اگلا نکتہ یہ ہے کہ بیان و تشریح کا جہاد؛ بنابریں، انجمن، تبھی انجمن کہلائے گی جب وہ مجاہدت کرے گی؛مجاہدت کا مطلب کیا ہے؟ مجاہدت کا مطلب ہے دشمن کے مقابلے میں کوشش اور جدوجہد؛ ہر کوشش جہاد نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

ہر کوشش جہاد نہیں!

بہت سے لوگ کوشش کرتے ہیں، بہت زیادہ علمی کوششیں کرتے ہیں، معاشی کوششیں کرتے ہیں جو اچھی اور بجا ہیں لیکن جہاد نہیں ہیں۔ جہاد یعنی وہ کوشش جو دشمن کے مقابلے میں ہدف کے ساتھ ہو؛ یہ جہاد ہے۔

 

 

 

 

 

 

جہاد یعنی کسی بھی صورت میں دشمن کا مقابلہ!

اسلامی اصطلاح اور اسلامی منطق میں جہاد وہ کام ہے جو دشمن کے مقابلے میں انجام پاتا ہے۔ اگر آپ دشمن سے مقابلے کے لیے معاشی کام کرتے ہیں تو وہ جہاد ہو جائے گا؛ دشمن سے مقابلے کے لیے علمی و تحقیقی کام کیجیے، وہ جہاد ہو جائے گا؛

 

 

 

 

 

ماتمی انجمنوں کا جہاد!

 دشمن کے وسوسوں کو ناکام بنانے کے لیے بات کیجیے، تشریح کیجیے تو یہ جہاد ہے؛ یہ سب جہاد ہے۔ تو اہم یہ ہے کہ ہم جہاد کے میدان کو پہچانیں کہ ہر زمانے میں کس میدان میں جہاد کرنا چاہیے؛ یہ بہت اہم ہے۔

 

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے