مسلمان عالمی سامراج کے خلاف متحد ہوں، علام عارف حسینیؒ

مسلمان اپنے آپ کو پہچانیں

ہماری بدقستمی ہے کہ مسلمانوں نے ابھی تک اپنے آپ کو نہیں پہچانا، اگر مسلمان اپنے آپ کو پہچان لیں تو فلسطین، لبنان، افغانستان اور کشمیر سمیت ہمارے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

سامراجی قوتیں مسلمانوں کی ہرگز دوست نہیں بلکہ بعض مقامات پر ان کی ظاہری ہمدردیاں مفادات کی تکمیل کے لیے ہوا کرتی ہیں۔ شیعہ اور سنی مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تاریخی اختلافات کو حدود میں رکھیں کیونکہ وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔

ان کے مشترکہ دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں جو انہیں نابود کرنے کے درپے ہیں۔ ان کی نظر میں نہ کوئی شیعہ ہے نہ سنی، وہ ہمیں بحیثیت مسلمان ختم کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا ایسے میں ضروری ہے کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر اسلام، دشمنوں کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں۔

 

وقت کے تقاضوں کا ادراک کریں

میں تمام مکاتب فکر سے اپیل کرتا ہون کہ وہ وقت کے تقاضوں کا ادراک کریں جو پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ مسلمان متحد ہو کر عالمی سامراج کے خلاف اپنا کردار ادا کریں، کیونکہ جب فرقوں میں اختلافات بڑھیں گے تو اسلام کی روح مجروح ہوگی اور جب عوام میں انتشار پھیلے گا تو ملک کا استحکام مجروح ہوگا۔

 لہٰذا جو لوگ اسلام اور پیارے وطن سے مخلص ہیں انہیں اختلافات کے جھوٹے پروپیگنڈے کی حقیقت سے آشنا ہو کر اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

کتاب: سفیر نور از تسلیم رضا خان صفحہ 174 الی 176 سے اقتباس

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *