منقبت و نوحہ خوانی پاپ میوزک نہیں! از رہبر انقلاب

مدح سرائی میں جدت پسندی کا عنصر!

اہل بیت کی شان میں کی جانے والی شاعری(نوحہ خوانی اور منقبت خوانی) میں بھی دوسری چیزوں کی طرح جدت پسندی اور کریئٹیوٹی ضروری ہے۔آپ حضرات ملاحظہ کرتے ہیں کہ نوجوان جدید اور نئے کام انجام دیتے ہیں۔اہل بیت کی مدح سرائی میں جدت لانا اچھی بات ہے،اور اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

مدح سرائی کی ساکھ کو بچائیں!

آپ حضرات اس بات پر توجہ رکھیں کہ یہ جدت پسندی،قانون شکنی میں تبدیل نہ ہوجائے۔مدح سرائی کی اپنی ایک مخصوص ساکھ ہے؛یہ ساکھ تبدیل نہ ہو۔آپکی یہ جدت پسندی،آپکی اس تحریک اور برنامے کے انعقاد کو ایک ایسی سمت میں نہ لے جائے جو مدح سرائی(نوحہ و منقبت خوانی)ہی نہ ہو۔

 

 

 

 

مدح سرائی پاپ میوزک نہیں!

کچھ جگہوں پہ ایسا دیکھا جاتا ہے۔جتنی مجھ حقیر کو اس بارے میں معلومات ہیں،کچھ ایسے موارد چھپے ہوئے کونوں میں پائے جاتے ہیں کہ جنکی شکل و صورت اس مطابق نہیں ہوتی جس سے مدح سرائی کی ساکھ کا تحفظ ممکن ہو۔اس پر توجہ کریں کہ اس(مدح سرائی)کی ساکھ کو بچائیں؛کیونکہ مدح سرائی اہلبیت کوئی پاپ میوزک نہیں ہے۔

 

 

 

 

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے