مکتب و شخصیتِ امام خمینی رح از رہبر انقلاب

امام خمینی ایک عالمی سرمایہ!

قابل احترام امام خمینی کے بارے میں پہلی بات یہ ہے کہ وہ ہماری تاریخ کا سرمایہ ہیں۔ نہ صرف ہمارے زمانے کا سرمایہ ہیں بلکہ ان لوگوں کے لئے سرمایہ ہیں/قائد کی حیثیت رکھتے ہیں جو کسی بھی میدان میں، معرفتی اور عملی اعتبار سے کسی بھی میدان میں لوگوں کی نظر میں عظیم مقام رکھتے ہیں۔

 

جو ہر دور میں ستاروں کی مانند چمکتے ہیں!

بزرگوں اور عظیم لوگوں میں کچھ لوگ دوسروں ایک دو قدم برتر ہوتے ہیں کہ انہیں ہم سرمایہ کہتے ہیں۔ ہر دور میں ایسے افراد موجود ہوتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے وقت کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتے بلکہ وہ تاریخ کا سرمایہ ہوتے ہیں۔

 

حقیقی قائدین، زوال ناپذیر و تحریف ناپذیر!

قاعدین[جو قوم کا سرمایہ ہیں]کو تاریخ کی یادوں سے نہیں مٹایا جاسکتا۔ ہمارے لئے غور طلب اسراہم نکتہ یہ ہے کہ قاعدوں کو نہ مٹایا جا سکتا ہے اور نہ ان کی شخصیت میں تحریف کی جاسکتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ منفی پروپیگنڈہ قاعدین کے چہروں کو غلط بنا کر پیش نہیں کرسکتا۔ کیوں نہیں؛ایسا ہوسکتا ہے۔ میڈیا جو دن بہ دن جدید تر ہوتا جا رہا ہے، نئے طریقوں سےمزید لیس ہو رہا ہے، وہ رات کو دن اور دن کو رات کی طرح متعارف کروا سکتا ہے، وہ شاندار اور روشن خیال شخصیات کے بارے میں جھوٹ بھی بول سکتا ہے، لیکن یہ پانی پہ جھاگ کی مانند ہے۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے