وہ شخص جس نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا!
امریکا مغربی ایشیا کے لئے (لمبے چوڑے) منصوبے رکھتا تھا! خطے کی اقوام کی مدد سے یا خطے کی اقوام کی مدد کرنے سے ، شہید سردار سلیمانیؒ مغربی ایشیاء کے خطے میں امریکہ کے تمام ناجائز منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے۔
شہید سلیمانیؒ اور فلسطین
فلسطین کے سلسلے میں امریکیوں کا منصوبہ اور چال یہ تھی کہ مسئلۂ فلسطین کو طاق نسیاں کی زینت بنا دیا جائے، فلسطینیوں کو کمزوری کی حالت میں باقی رکھا جائے تاکہ وہ مقابلے کی ہمت نہ دکھا سکیں۔ ہم نے اس ہدف اصلی کو دیکھا اور مدد کی اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے بازووں کو غزہ اور دوسرے علاقوں میں مضبوط کیا!
اس مرد نے فلسطینیوں کو مضبوط بنا دیا۔ انھوں نے وہ کام کیا کہ غزہ پٹی جیسا بالشت بھر علاقہ، طمطراق کے دعوے کرنے والی صیہونی حکومت کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس نے وہ کام کیا اور وہ مزہ چکھایا کہ اڑتالیس گھنٹے میں ہی صیہونی کہنے لگے کہ جناب آئيے، جنگ بندی کرتے ہیں! یہ الحاج قاسم سلیمانی نے کیا ہے۔
شہید سلیمانیؒ اور عراق
چاہتے تھے کہ عراق کو بھی کھا جائیں لیکن اسلامی انقلاب نے یہ ممکن نہین ہونے دیا۔ اس بات سے غصے میں ہین کہ ان کی سازشیں ناکام ہوگئیں۔ یہ چاہتے تھے کہ عراق کو کھا جائیں!!!
امریکی، عراق کو ایران کی سابق طاغوتی حکومت یعنی پہلوی حکومت یا آج کے سعودی عرب کی شکل میں پسند کرتے ہیں۔ تیل سے لبریز ایک جگہ پوری طرح ان کے کنٹرول میں ہو اور وہ جو چاہیں کریں یا اس شخص کے بقول دودھ دینے والی گائے ہو۔ یہ عراق کو اس طرح چاہتے ہیں۔ عراق کے مومن افراد، شجاع افراد، عراقی نوجوان اور عراق کی مرجعیت ان باتوں کے سامنے ڈٹ گئي اور الحاج سلیمانی رضوان اللہ تعالی علیہ نے اس پورے رضاکار محاذ کو ایک سرگرم مشیر کی طرح مدد بہم پہنچائی اور ایک مضبوط سہارے کی حیثیت سے وہاں پہنچے۔
شہید سلیمانیؒ اور لبنان و شام
اسی طرح کا معاملہ شام کے سلسلے میں بھی ہے، لبنان کے سلسلے میں بھی ہے۔ لبنان کے سلسلے میں امریکی چاہتے ہیں کہ لبنان کو، اس کی خودمختاری کے سب سے اہم عنصر یعنی استقامتی فورس اور حزب اللہ سے محروم کر دیں تاکہ نہتا لبنان، اسرائیل کے سامنے ہو اور وہ آ کر بیروت تک پر قبضہ کر لے، جیسا کہ وہ اس سے پہلے بیروت تک پہنچ گیا تھا۔ بحمد اللہ حزب اللہ روز بروز زیادہ طاقتور ہوتی گئی۔ آج لبنان کا ہاتھ بھی اور لبنان کی آنکھ بھی حزب اللہ ہے۔ اس صورتحال میں ہمارے عزیز شہید کا کردار ایک نمایاں کردار ہے؛ با تدبیر و با شجاعت، شجاع مجاہد، ہمدرد بھائی والا کردار۔
وہ مغربی ایشیاء کے خطے میں امریکہ کے تمام ناجائز منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے!
حوالہ: رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے مختلف بیانات سے ماخوذ