پہلوانوں کی تقریب سے خطاب از رہبر انقلاب

پہلوانی صرف کھیل نہیں!

روایتی ورزش(پہلوانی) فقط ایک ورزش نہیں، بلکہ ایک تاریخ ہے_ یعنی کئی ہزار سال پرانا تاریخی اور ثقافتی پس منظر کہ جو یہ پہلوان حضرات انجام دیتے ہیں._ اب چاہے وہ کشتی ہو کہ جو پہلوانوں کے بقول بہادری کی علامت تھی یا چاہے باقی کھیل ہوں جو دور قدیم میں انجام دئے جاتے تھے_ یہ تمام چیزیں ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہیں کہ جو قیمتی ورثہ ہیں۔

 

 

 

 

شاعری اور پہلوانی ایک ساتھ!

روایتی کشتی اور پہلوانی میں سب سے معروف چیز؛ جوانمردی اور مردانگی ہے_ شاید آپ جانتے ہوں کہ مشہور پوریای ولی ہمارے ممتاز شاعروں میں سے تھے، جنکی نضموں اور سوانح عمری کو شاعرانہ کلاموں میں نقل کیا گیا ہے، وہ ایک پہلوان بھی تھے اور جوانمرد بھی۔

 

 

 

 

 

 

نفس عمارہ سے کشتی!

مشہور پہلوان پوریای ولی وہ ring(اکھاڑا) کہ جہاں سے ہیرو بنے، اس میں اترتے ہیں اور ایک پہلوان سے مقابلہ ہوتا ہے اور صرف اس لئے کہ اس(پہلوان) کا یا اسکی والدہ کا دل نہ ٹوٹے، جان بوجھ کر ہار جاتے ہیں اور اپنے حریف کے سامنے خود کو زمین پہ گراتے ہیں_ یہ ایک عظیم کام ہے؛ یہ شکستہ نفسی ہے، اپنے نفس عمارہ کو پامال کرنا ہے۔

 

 

 

 

قرب الہی کا اصول!

کیا وجہ ہے کہ ہمارے بڑے عرفاء کو معاشرے میں ایک ممتاز شخص کے نام سے جانا جاتا ہے؟ انہوں نے کیا کام کئے؟خدا کا قرب حاصل کرنے کا اصول یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو، نفسانی ہوا کو روندتا ہے، اپنی انا اور نفس کو پیروں تلے روندتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

اصلی پہلوان کون؟

کیسے مانا جائے کہ انسان نے اپنی انا کو روند دیا؟ جسمانی قوت کے تناظر میں کہ جسکا ایک سال سے انتظار تھا، سب کی زبان پہ ہے کہ فلان شخص جیتے گا، کچھہ ایک پہلوان کی طرف ہیں تو کچھہ دوسرے کی طرف، کچھہ ایک کے لئے نعرے لگاتے ہیں تو کچھہ دوسرے کے لئے،سب جانتے ہیں کہ وہی جیتے گا اور وہ بھی جانتا کہ میں جیتونگا_ لیکن صرف اس لئے کہ ایک انسان کا دل نہ ٹوٹے خود کو زمین پہ گرا دیتا ہے_ یہ واقعا بڑی بات ہے۔

 

 

 

جوانمردی کا مقابلہ!

اگر مثال کے طور پہ، کوئی صدر اپنا منصب کسی دوسرے شخص کو دیتا ہے، تو آئیے اسکا موازنہ ایک جوانمرد پہلوان سے کرتے ہیں(جو کسی کا دل رکھنے کے لئے جان بوجھہ کہ ہار گیا)، میرے نزدیک(پہلوان کی قربانی) زیادہ اہم ہےیا پھر کوئی امیر اپنا مال کسی غریب کو دے دے تو مین سوچتا ہوں کیا وہ اس پہلوان جیسا ہوگا؟ میرے لئے پہلوان زیادہ اہم ہے۔

 

 

 

 

پہلوانی اور جوانمردی!

اگر آپ کہیں کہ یہ ایک افسانہ ہے_ پہلے تو یہ ایک افسانہ نہیں، اور اگر افسانہ بھی ہو تو اپنے اندر ایک حقیقت رکھتا ہے_ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلوانی کی تاریخ میں مردانگی اور بہادری، فداکاری اور بخشش کےساتھ ہے_ یہ ایک نقطہ ہے_ جوانمردی کے اسی جذبے کو زندہ کرنے کے لئے، کہ جو پایا بھی جاتا ہے، معاشرے میں اسکو پروان چڑھانا چایئے_ اس وقت یہ(پہلوان) کہاں اور وہ فٹ بالر کہ جو مشکل میں؛ فٹبال کو مارنے کے بجائے حریف کے سر میں لات مارتا ہے، کبھی اسکی پسلیاں توڑ دیتا ہے، کہاں؟ یہ(دونوں) بلکل برعکس ہیں_ یہ ایک نقطہ ہے کہ ہماری روایتی پہلوانی، جوانمردی سے وابستہ ہے۔

 

عہد زندگی ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے