آیت اللہ خامنہ ای کی معتکفین کو نصیحتیں/۲ از رہبر انقلاب

اعتکاف کا اصل ہدف کیا ہے؟

ہمارے نوجوان در اصل اعتکاف میں بیٹھ کر خدا سے راز و نیاز کررہے ہیں،اعتکاف بنیادی طور پہ ایک انفرادی عبادت ہے۔ خدا سے رابطہ پیدا کرنا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ مسجد انتظامیہ کے اجتماعی پروگرامات، خدا سے لوگوں کا انفرادی اور قلبی رابطے کو کمزور کردے! نوجوانوں کو مہلت دیں کہ وہ قرآن پڑھیں، نہج البلاغہ پڑھیں، صحیفہ سجادیہ پڑھیں۔

 

صحیفہ سجادیہ پڑھنے کی تاکید!

میں بلخصوص اعتکاف کے ایام میں صحیفہ سجادیہ پڑھنے کی تاکید کرتا ہوں۔ یہ کتاب واقعا ایک معجزاتی کتاب ہے۔ خوش قسمتی سے اب اسکا ترجمہ ہوچکا ہے اور اسکے متعدد ترجمے موجود ہیں۔ مجھے ایک ترجمہ دیا گیا اور میں نے دیکھا کہ یہ ایک بہت اچھا ترجمہ تھا۔

 

صحیفہ سجادیہ صرف دعاوں کی کتاب نہیں!

آپ نوجوان صحیفہ سجادیہ میں حضرت امام زین العابدین(ع) پائی جانے والی علم و معرفت سے سرشار دعاوں سے فائدہ حاصل کریں، انہیں پڑھیں، ان میں غور و فکر کریں۔ یہ صرف دعائیں نہیں بلکہ ایک درس ہے۔ امام سجاد(ع) اور تمام ماثور دعائیں جو آئمہ علیہم السلام سے نقل ہوئی اور ہم تک پہنچی ہیں۔ علم و معرفت سے بھری ہوئی ہیں۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے