استکبار کا مقابلہ اور اسکی فکری بنیاد کی اہمیت! از رہبر انقلاب

نوجوان کو ویکسینیٹڈ کریں!

ایک اور مسئلہ جو تربیتی امور سے متعلق ہے، انقلاب اور نظام کی اصولی بنیاد کا بیان ہے، یہ اصول نوجوانوں کو بتانے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ نوجوان انقلاب کے بنیادی اصولوں کو جان لیں، دوست اور دشمن محاذ کو پہچان لیں، بنیادی مسائل سے واقف ہو جائيں تو دشمن کا پروپیگنڈہ اور اربوں ڈالر کی تشہیراتی مہم ناکام ہو جائے گی۔ اگر ہمارے نوجوانوں کو رائج الفاظ میں، انہیں ویکسینیٹڈ کر دیا جائے تو دشمن کے پروپیگنڈے ناکام ہو جائيں گے۔

 

امریکہ مردہ باد کیوں؟

امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں، نوجوان یہ نعرے لگاتے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ امریکا مردہ باد کیوں کہہ رہے ہیں۔

 

اسرائیل مردہ باد کیوں؟

ہم صیہونی حکومت (اسرائیل) مردہ باد کیوں کہتے ہیں۔ یہ بات نوجوانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو اس کا منطقی استدلال معلوم ہونا چاہئے۔

 

نوجوانوں کو معلوم ہونا چاہیے!

ہم یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہم فلاں حکومت یا اس ملک کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ ان مصلحتوں کی عقلی دلیل نوجوان کو معلوم ہونی چاہئے!

 

 

عہد نوجوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے