اسلام اور عورت از امام خمینی

اپنی تقدیر خود انتخاب کریں!

آپ (عورتوں) کو زندگی کے تمام میدانوں اور شعبوں میں جتنی اسلام نے آپکو اجازت دی ہے اس حد تک داخل ہونے کا حق ہے-جیسے کہ انتخابات کا عمل جو ایک ضروری چیز ہے، مردوں کی طرح عورتوں کو بھی اس عمل میں شرکت کرنی چاہیے-کیونکہ اپنی تقدیر کے انتخاب کو لے کر آپ میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں

 

 

 

 

 

اسلام؛عورت کا خادم!

اپنی تقدیر کے انتخاب کا حق اس لئے کہ جتنی اسلام نے آپ(عورتوں) کی جتنی خدمت کی ہے اتنی مردوں کی نہیں کی-اسلام نے آپکو بچایا ہے اور اسکے بدلے میں آپ بھی اسلام کو بچائیں-اسلام کو بچانا یعنی یہ الیکشن جس سے پارلیمنٹ کو منتخب کیا جائے گا،؛ جان لیں کہ الیکشن ان چیزوں میں سے ہے جو آپکی اور ہم(مردوں) کی تقدیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے-الیکشن ہی ہے کہ جو ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو چلانے والا ہے لہذا آپ ایک active role ادا کریں تاکہ خدا نخواستہ ملکی پارلیمنٹ ایسی پارلیمنٹ نہ بن جائے جو کچھ نااہل عناصر کی موجودگی کی وجہ سے بتدریج مشرق یا مغرب کی جانب مائل ہوجائے اور ویسا ہی ہو کہ جیسا ماضی میں ہمارے ساتھ ہوتا چلا آیا ہے

مردوں کے شانہ بشانہ!

آپ کو سیاسی امور میں اظہار رائے کرنی چاہیے-کیونکہ سیاسی امور کسی ایک طبقے کے لئے مخصوص نہیں ہیں بلکل ویسے ہی کہ جیسے علم کسی طبقے کے لئے مخصوص نہیں ہے-بلکل ویسے ہی کہ جیسے مردوں کو اس میں اظہار رائے کا حق ہے کہ خود کو اور معاشرے کو بچائیں ویسے ہی عورتوں کی دخالت بھی ضروری ہے، عورتوں کو سیاسی اور اجتماعی activities میں مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لینا چاہیے لیکن ان قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے کہ جو اسلام نے بنائے ہیں کہ جو الحمد للہ ہمارے ملک میں جاری ہیں

 

 

 

عہد زندگی ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے