جہاد؛مگر خلوص سے از امام خمینی

لشکر صاحب الزمان!

اے میرے دوستو،اے میرے عزیزوں!یاد رکھیں کہ یہ سفر جو آپ کرتے ہیں،یہ مجاہدت و جہاد جو آپ کرتے ہیں خلوص کے ساتھ ہونا چاہیےـ للہ ہونا چاہیے۔ ذاتی اختلافات،گروہی اختلافات کو اپنے ذہن میں نہ لائیں۔آپ سب لوگ،چاہے وہ فوج ہو، چاہے پاسداران انقلاب ہو،چاہے دوسرے رضاکار جو اسلام کے دفاع اور اپنی غیرت اسلامی کے دفاع کی خاطر محاذ پر جاتے ہیں۔آپ تمام افراد اسلامی لشکر کا حصہ ہیں،امام زمانے کا لشکر ہیں۔

 

 

 

محتاط رہیں!

اسلامی آداب و رسوم کو برقرار رکھنے میں محتاط رہیں۔دشمن چاہتا ہے کہ انقلابی تنظیموں میں اختلاف پیدا کرے۔فوج کو سپاہ پاسدارن سے الگ کرے اور شپاہ پاسداران کو فوج سے جدا کرے۔آپ سب ایک ملتِ واحد ہیں۔ایک دین کے ماننے والے۔ آپ قرآن کی پناہ میں ہیں،پرچم اسلام کے سائے تلے ہیں،آپس میں ہم آھنگی رکھیں۔

 

 

 

 

 

دوبارہ گوشہ نشینی!

اگر خدا نخواستہ آپکے درمیان اختلاف پیدا ہوگیا،آپکے قائدین میں اختلاف ہوگیا،اسلامی تنظیموں میں اختلاف گیا تو ایک اسلامی مملکت کفر کے ہاتھوں یرغمال بن جائیگی اور دوبارہ لمبے عرصے تک گوشہ نشینی میں چلی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

عہد بصیرت ، امام خمینی

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے