حبِّ علیؑ کو گناہ کا ذریعہ نہ بنایا جائے از شہید مطہری

حقیقی علیٔ والے اور انکا طرز عمل!

کبھی نہیں دیکھا گیا کہ جناب سلمان فارسی، جناب ابوذر، عمار یاسر اور مالک اشتر یہ کہیں کہ ہم علیؑ والے ہیں، ہم علیؑ کے چاہنے والے ہیں۔ ہمارے(ہماری نجات کے)لئے بس یہی چیز کافی ہے۔ لہذا ہمیں عمل کی ضرورت نہیں! دوسرے(جو محبّ علیؑ نہیں ہیں وہ) نیک اعمال کریں۔

 

کیا علیٔ انسان کو گناہ گار بنانے آئے تھے!؟

اس کے برخلاف/برعکس وہ انسان جو شراب خور ہے اور دعوا کرتا ہے کہ میں تو محبّ علیؑ ہوں، مجھے کس بات کا غم! قمار بازی(جوا کھیلنا)کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو محبّ علیؑ ہوں، مجھے کس بات کا غم! زنا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو محبّ علیؑ ہوں، مجھے کس بات کا غم ہے۔ لگتا ایسا ہے کہ علیؑ اسی لئے آئے تھے کہ گناگاروں اور فاسقوں کو پناہ دے سکیں۔

 

 

عہد معارف ، شہید مطہری

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے