مشکلات اور آسائشوں میں مومن کی پہچان از شھید مطہری
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔ امام باقر علیہ السلام حضرت جابر بن عبداللہ انصاریؓ، جو کہ رسول اکرمﷺ کے بزرگ صحابی تھے، کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے۔ وہ اس وقت بوڑھے ہو چکے تھے اور اپنی زندگی کے آخری ایام گزار رہے تھے۔ امام علیہ السلام نے پوچھا: "جابر! تمہاری حالت کیسی ہے؟"انہوں نے عرض کیا: "یا ابن رسول اللہﷺ! میں ایسی حالت میں ہوں کہ فقر کو غنا (مالداری) پر ترجیح دیتا ہوں، بیماری کو صحت پر ترجیح دیتا ہوں اور موت کو زندگی سے زیادہ پسند کرتا ہوں۔" مزید پڑھیں