حج کے اسرار و رموز از رہبر انقلاب

زاروں سے پردہ کیسے ہٹائیں؟

حج کے اسرار کو تدبر اور تفکر کے ذریعے سمجھیں-ایسا نہیں کہ انسان ایک چیز کی جانب سرسری نگاہ کرے اور ہر چیز کھل کر اس کے سامنے آجائے، نہیں! اسے چاہییے کہ ان امور میں تعقل اور تدبر کرے۔

 

 

 

 

 

 

مناسکِ حج کے اثرات!

کسی بھی چیز کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان علم و دانش سے استفادہ کرے تاکہ جانے کہ وہ جانور جو وہاں(حج پر) قربان کیا جاتا ہے،وہ طواف جو وہاں کیا جاتا ہے،وہ وقوف جو وہاں عرفات اور مشعر میں کیا جاتا ہے اور اس کی طرح باقی مناسکِ حج کا بشریت کی زندگی پہ کیا اثر ہے۔

 

 

 

 

 

 

فریضہ حج اور انسانی ضروریات!

حج ایک ایسے برنامہ/پروگرام کا نام ہے کے جسے خداوند متعال نے انسانی ضروریات کے زاویوں کو جانتے ہوئے تمام ذیلی تفصیلات کے ساتھ اس منصوبے کو بنی نوع انسان کے لیے متعین کیا ہے اور وہ بھی تسلسل کے ساتھ،ایسا نہیں کہ ایک سال ہو اور دوسرے سال نہ ہو-نہیں!یہ کام گذشتہ سالوں سے جاری ہے اور ان شاءاللہ تا ابد جاری رہے گا،اگر ہم اس سلسلے میں تعقل کریں تو سمجھ جائیں گے کہ حج کے انسانی زندگی پر کیا فوائد ہیں اور یہ ثمرات انسانی زندگی کی کتنی بڑی وسعتوں پر محیط ہیں۔

 

 

 

 

عہد بندگی ، رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے