زیارت کی فضیلت از رہبر انقلاب

زیارت کے گہرے مطالب ہی اسکی سند ہیں!

یہ قابل امتیاز زیارات جو ہمارے اختیار میں ہیں۔کچھ لوگ اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ ان زیارات کی سند معلوم کریں۔میں کہتا ہوں کہ سند کے بغیر بھی انہیں پڑھا جاسکتا ہے۔ہم جب ان پاک ہستیوں سے بات کرنا چاہیں تو اسکا کیا لب و لہجہ ہونا چاہئیے؟ہمارے لئے نا ممکن ہے کہ زیارت کے ان الفاظ سے زیادہ فصیح و بلیغ جملے استعمال کرسکیں۔

 

 

 

 

 

زیارت ناموں کو غنیمت جانیں!

زیارت کے الفاظ بہترین ہیں۔لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگ اپنے الفاظ میں اپنے دل کی بات ان ہستیوں سے نہ کریں۔لیکن یہ زیارات اور زیارت نامےجو ہمارے پاس ہیں در حقیقت ایک غنیمت ہیں جو صرف ہمارے مکتب میں موجود ہیں۔

 

 

 

 

 

اربعین، بین الاقوامی زیارتی تحریک!

یہ عوامی تحریک(اربعین) ایک بہت عظیم کام ہے،ایران اور دوسرے ممالک جیسے یورپ،یہاں تک کہ امریکہ سے اور دور دراز ممالک سے لوگ اس مشی شریک ہوتے ہیں۔عراقی بھی نہایت محبت سے انکی میزبانی کرتے ہیں۔یہ بہت عظیم اور معناخیز تحریک ہے۔جنکو اسکی توفیق ملتی ہے انہیں اسکی قدر کرنی چاہیئے۔

 

 

 

 

 

زیارت،لیکن قانون کے دائرے میں!

زیارت کی اہمیت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ لوگ قانون کی رعایت کئے بغیر زیارت پہ چلے جائیں۔اربعین کے لئے ہمارے مسؤلین نے قوانین بنائے ہیں جنکی پابندی لازم ہے۔ایسا نہ ہو کہ لوگ اپنی من مانی سے اربعین پہ چلے جائیں۔یہاں قانون کی پابندی کرنا ضروری ہے۔

 

 

 

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے