شجرکاری، ایک احسن عمل! از رہبر انقلاب

پودے، ہمہ گیر رزق کا ذریعہ ہیں!

اللہ تعالی نے زندہ پودے کو انسانوں کے لئے ہمہ گیر رزق کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ یعنی یہ کہ پودے خوراک کا ذریعہ ہے، دواء کا ذریعہ ہے، سانس لینے کا ذریعہ ہے اور فطرت کے حسن و جمال کا ذریعہ ہے۔ چشم نواز اور دلنواز ہیں یعنی دل کو لبھانے والے ہے۔ پودے روح کو تسکین پخشتے ہیں اور انسانی جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔

 

شجرکاری، معرفت خدا کی سیڑھی!

درختوں، پودوں، ہریالی اور ماحولیات کے جانب ہم ایک معنویت اور معرفت پر مبنی نظریہ رکھتے ہیں۔ اس مسئلے پر انسانی مسائل پہ بات کرنے والوں اور مفکرین نے بھی لب کشائی کی ہے، ہرے بھرے درختوں کا ہر پتہ سمجھنے والوں کے لئے، در حقیقت ایک کتاب ہے معرفت خدا کے لئے۔

 

شجرکاری، ایک احسن عمل!

درختوں کے بارے میں اسلام کا معرفت آمیز نظریہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت مقدسہ میں درخت اور پودے لگانا نیک اعمال میں شمار ہوتا ہے۔ ہمارے پاس بہت سی احادیث ہیں جو ہمیں درخت اور پودے لگانے کی تلقین کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ درخت لگائیں کہ یہ "احسن عمل”ہے۔

 

 

عہد زندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے