قائد شہید کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام

جذبات پر قابو پاکر حقائق کو سمجھیں

دشمن کی زہریلی سازشوں نے نہ صرف ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے بلکہ اس سے ملت مسلمہ کے اتحاد اور  محبت و اخوّت کے  رشتوں کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جس کا ہمیں بے حد صدمہ ہوا ہے۔

ایسے حالات میں  آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ آپ اپنے جذبات پر قابو پاکر حقائق کو  سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ کیونکہ مدتوں سے اسلام کو دشمنان اسلام کے نفوذ اور پروپیگنڈے کی وجہ سے انحرافات اور کج فہمیوں کا سامنا ہے۔

 

بیرونی طاقتوں کی  سازشوں کو ناکام بنائیں

آج خصوصاً اسلام کو  غیر ملکی طاقتوں کے ایجنٹوں نے غلط رنگ میں ابھارنے کی کوشش تیز کر دی ہے، لہٰذا آپ کی طرف سے کوئی ایسا فعل سرزد نہیں ہونا چاہیے جس سے بالواسطہ یا بلا واسطہ ہمارے عظیم اتحاد بین المسلمین اور استحکام پاکستان کو نقصان پہطنے کا اندیشہ ہو۔

 

 

 

کتاب: سفیر نور از تسلیم رضا خان صفحہ 168 سے اقتباس

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے