قیام حسینی کا ہدف از رہبر انقلاب

نہضت حسینی اور ہماری زمہ داری!

ہم لوگ کہ آج جو اس نظام کو محسوس کررہے ہیں۔اور اسلامی نظام کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں۔ہمیں چاہیئے کہ اپنے اسلاف اور بزرگوں سے زیادہ بہتر انداز میں نہضت(تحریک)حسینی کو درک کریں اور ایسا کرنا ہم پہ فرض ہے۔کیونکہ اس عظیم شخصیت(امام حسین) نے ایک عظیم مقصد کے لئے قیام کیا۔

 

 

 

 

 

ہدفِ امام مظلوم!

انہوں(امام حسین)نے اسی لئے قیام کیا تاکہ فاسد و انسان دشمن و دین دشمن حکومت جو اصلاحی پہلوؤں کو برباد کرنے کے درپے ہے،اس معاشرے سے مٹ جائے اور موجود نہ رہے۔تاکہ اسلامی،الہی،انسانی اور اصلاحی پہلوؤں پر مبنی نظام معاشرے پر مستقل طور پہ حاکم ہوجائے۔

 

 

 

 

 

اسلامی حکومت کی یکسانیت اور فرق!

اگر اسلامی نظام حکومت امام حسین کے دور میں برپا ہوتا یا دوسرے آئمہ کرام کے دور میں متحقق ہوتا اور وہ(آئمہ) خود ہی اس نظام کو لیڈ کرتے جبکہ وہ معصوم تھے اور وحی کے سرچشمے اور منبع سے جڑے ہوئے تھے۔ظاہر ہے کہ انکی اور ہماری حکومت میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا۔لیکن ساخت اور جیومیٹری اور اصول کے لحاظ سے دونوں حکومتیں ایک ہی ہیں۔آئمہ طاہرین بھی ایک اسلامی نظام کی تشکیل کے لئے جدو جہد کرتے تھے۔

 

 

 

 

عہد بصیرت ، رہبرمعظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے