ماہ ذالحجہ کا پہلا عشرہ اور اس کی اہمیت از رہبر انقلاب

ذالحجہ کے پہلے عشرے کی اہمیت!

یہ دن سال کے اہم ایام میں ہیں۔ ذالحجہ کا پہلا عشرہ، آئمہ علیہ السلام سے متعلق اہم واقعات کی مناسبت سے بھی اور عیدا لاضحی کی مناسبت سے بھی جو مسلمانوں کی بہت بڑی عید ہے اور اس دن قربانی کرنا دینی لحاظ سے بہت اہم ہے اور خاص طور پر عرفہ کی دعا و توسل اور مناجات کی مناسبت سے بھی بہت مبارک عشرہ ہے۔

 

روز عرفہ اور شہادت حضرت مسلمؑ!

اگرچہ عرفہ کے روز حضرت مسلم علیہ السلام کی شہادت کی وجہ سے یہ مصیبت اور عزاداری کا دن بھی ہے لیکن یوم عرفہ کی عظیم برکات درحقیقت اس دن کو خداوند عالم کی برکتوں اور رحمتوں کا دن قرار دیتی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ خداوند عالم کی جانب اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لئے اس موقع کو غنیمت سمجھیں۔

 

دعا و مناجات کی قوموں کیلئے اہمیت!

کوئی یہ نہ سوچے کہ اس قوم کی زندگی میں جو اپنا سفر طے کر رہی ہے، دعا و مناجات کا کوئی کردار نہیں ہے۔ حقیقت حال اس کے برعکس ہے۔ کوئی قوم اگر کامیابی چاہتی ہو تو اس کو خدا سے اپنے رابطے کو مستحکم بنانا چاہئے۔ اگر بڑے کام کرنا چاہتی ہو تو اس کو خدا سے مدد مانگنی چاہئے۔

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے