نوجوان اور اخلاص! از رہبر انقلاب

جوان، اخلاص کا دامن تھامے رکھیں!

ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ ہمارے نوجوان ، اگر انہیں کوئی ذمہ داری دی جائے تو ، کسی اونچے مقام کی طرف دیکھیں یا دنیاوی مال جمع کرنے کی تلاش میں رہیں۔ جوان ، اخلاص کے ساتھ کام انجام دے،

 

 

 

 

 

 

حبِّ دنیا، کام کو معطل کردیتا ہے!

مقدس دفاع کے دوران کی طرح ، جو واقعتا اسی طرح تھا۔ لوگ آئے اور خود کو اس طرح قربان کیا ، وہ اخلاص اور قربانی کے ساتھ ہی یہ کام انجام دینے میں کامیاب ہوئے ، اور اس کے بعد بھی مختلف شعبوں میں اسی طرح رہا۔ دنیاوی کامیابی کے حصول کے پیچھے بھاگنے سے کام معطل رہ جاتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

تندہی اور اخلاص سے کام کریں!

اگر ایسے لوگ ہیں جو کام کرتے ہیں لیکن ان کا مقصد دنیاوی مقاصد اور دنیاوی دولت و مرتبہ وغیرہ کا حصول ہے تو پھر کام اس طرح پیشرفت نہیں کرتا۔ کام تندہی اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے