وہ کمال جو ازدواج کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا از شہید مطہریؒ

اسلام میں، شادی مقدس ہے

کچھ ایسے عوامل ہیں کہ جب تک ایک شخص کو انکو حاصل نہ کرلے اسے خاص پختگی نہیں ملے گی جو اسے حاصل کرنی چاہیے۔ مثال کے طور پر اسلام میں ازدواج کئی پہلوؤں سے مقدس ہے۔ عیسائیت کے برعکس، جس میں غیر شادی شدہ رہنا مقدس ہے، اسلام میں، شادی مقدس ہے۔

 

 

 

 

 

ازدواج، انسانی روح کی تربیت

اسلام ازدواج کو مقدس کیوں سمجھتا ہے؟ اس کی تقدس کی ایک وجہ انسانی روح کا تربیتی پہلو ہے۔ انسانی روح کے لیے ایک قسم کی پختگی اور ایک قسم کا کمال ہے جو ازدواج کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

وہ کمال جو ازدواج کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا

یعنی اگر کوئی مرد یا عورت ساری زندگی غیر شادہ شدہ رہے، خواہ وہ ساری زندگی ریاضت و عبادت میں گزارے، نماز، روزے، مراقبہ اور نفس کے ساتھ جہاد مں بسر کرے تو پھر بھی اس میں ایک قسم کا نقص اسکی روح میں موجود ہے۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ وہ غیر شادی شدہ ہے۔ چاہے وہ عورت ہو یا مرد۔ اسلام شادی کو اسی لئے سنّت سمجھتا ہے۔

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے