گرمی کی چهٹیوں سے استفادہ از رہبر انقلاب

فارغ وقت گزارنے کا طریقہ!

گرمیوں کے موسم میں ہمارے بہت سے اچھے جوان اپنا فارغ وقت یا تو کنسٹرکشن/تعمیراتی کاموں میں مدد یا دفاعی مشقوں میں مدد یا پھر دوسروں کے علم و شرح خواندگی کو بڑھانے میں صرف کرتے ہیں۔بعض مخصوص افراد اپنے آپ کو زحمت میں ڈال کر دوسروں کی خاطر کام کرتے ہیں،اور بعض اچھے اور منظم پروگراموں کے وسیلے سے کتاب پڑھنے اور اپنی فکری صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 

 

 

 

باایمان جوان کی خدمات!

باایمان جوان کا فارغ وقت اس انداز میں گزرتا ہے۔مجھے متعدد درخواستیں موصول ہوئیں ان جوانوں کی طرف سے جو اپنی کالج یا یونیورسٹی کی چھٹیوں میں دور دراز علاقوں میں گئے اور وہاں کے باشندوں کے لئے میڈیکل یونٹس بنائے،مساجد تعمیر کیں،روڈ بنائے،پل بنائے،امام بارگاہ بنائے۔

 

 

 

 

سیر و تفریح روایات کی روح سے!

رسول اللہ سے روایت ہے کہ میری امت کے جوانوں کی سیر و تفریح،جہاد فی سبیل اللہ ہے۔ہمارے یہ جوان اس انداز میں اپنے لئے تفریحی مواقع فراہم کرتے ہیں-انکی سیر و سیاحت عوام کی خدمت ہے۔یہ بہت قیمتی ہے،اپنی جوانی کی قدر کریں۔اس معنوی و دینی تربیت،معارف اسلامی کا حصول،تاریخ سےآشنائی حاصل کرنا،علمی پیشرفت کے الحمد للہ ہمارے جوان اس راستے پہ گامزن ہیں،اسکی قدر کریں۔اس راستے میں جدوجہد کریں اور جان لیں کہ دشمن چاہتا ہے کہ آپ ترقی نہ کریں،اپنے ملک کو آباد نہ کریں۔لیکن آپ دشمن کی خواہش کے باوجود علمی و جسمانی لحاظ سے،معرفت کے لحاظ سے،ایمانی و اخلاقی لحاظ سے ترقی کریں۔

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے