گھرانہ، معاشرتی ترقی کی سیڑھی! از رہبر انقلاب

گھرانہ، معاشرے کا اصل ستون!

گھرانہ معاشرے کی اصلی بنیاد ہے۔ اسلامی معاشرہ، نیک، زندہ دل اور پرنشاط گھرانے کی اکائی سے فائدہ اٹھائے بغیر ترقی و پیشرفت کر ہی نہیں سکتا۔ ثقافتی اور غیر ثقافتی میدانوں میں بھی اچھے گھرانوں کے بغیر پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ بنابریں گھرانہ ضروری ہے۔

 

مغرب کی پیشرفت اور گھرانہ!

یہ اعتراض درست نہیں کہ مغرب میں گھرانہ نہیں ہے پر پیشرفت ہے۔ آج مغرب میں گھرانے کی بنیادوں کی تباہی میں جو چیز روز بروز زیادہ نمایاں ہو رہی ہے، اس کا اثر سامنے آئے گا، جلدبازی کی ضرورت نہیں ہے۔

 

مغرب میں گھرانے کی تباہی کے اثرات!

عالمی واقعات اور تاریخی حادثات ایسے نہیں ہوتے کہ ان کا نتیجہ اور اثر جلدی سامنے آجائے، یہ تدریجی طور پر اثر ڈالتے ہیں، جیسا کہ اب تک اثر انداز ہوئے ہیں۔ جس وقت مغرب نے یہ ترقی حاصل کی، اس وقت تک وہاں گھرانہ اپنی صحیح جگہ پر موجود تھا۔

 

 

آیت اللہ العظمی خامنہ ای ، عہد زندگی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *