اگر مزاحمتی محاذ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا! از رہبر انقلاب

کہیں ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز نہ ہوجائے!

قابض صیہونی ریاست کے حالیہ جرائم سے مسلم اقوام حتیٰ کہ دنیا بھر کے غیر مسلم عوام بھی سخت ناراض ہیں اور اگر یہ وحشیانہ کاروئیاں جاری رہیں تو پوری دنیا کے مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا اور پھر کوئی بھی انہیں روکنے پہ قادر نہیں ہوگا۔

 

بعض ممالک کا بے بنیاد اور غیر منصفانہ اعتراض!

ہمارے حکام سے گفتگو کے دوران بعض ممالک کے حکام نے یہ احتجاج کیا ہے کہ فلسطینیوں نے مظلوم شہریوں کو کیوں قتل کیا؟ یہ دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے کیونکہ قابض بستیوں کے مکین عام شہری نہیں ہیں اور مسلح ہیں، لیکن اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ وہ عام شہری تھے، تو بھی یہ سوال اٹھتا ہے کہ ان(اسرائیلی شہریوں)میں سے کتنے افراد مارے گئے اور ان کے مقابلے میں کتنے فلسطینی شہری ان دنوں شہید ہوئے ہیں؟

 

صہیونی ریاست کی بربریت اور پھر سینہ زوری!

غاصب صہیونی ریاست نے ان چند دنوں میں اس(اسرائیلی بستیوں میں مرنے والے)تعداد سے سو گنا، یعنی کئی ہزار خواتین، بچوں، بوڑھوں اور جوان شہریوں کو قتل کیا ہے اور آبادی کے مراکز اور ان عمارتوں پر بمباری کر کے جن کے بارے میں وہ جانتے تھے کہ یہ شہریوں کی رہائش گاہیں ہیں، دنیا کے نظروں کے سامنے جرائم کررہی ہے۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے