نوجوان نسل اور دشمن کی مایوسی کے انجیکشن از رہبر انقلاب

انقلابی نوجوان، مشکلات سے نہیں گھبراتا!

دشمن کی حکمت عملی یہ ہے کہ ہمیں اپنے بارے میں مایوسی کا شکار بناتا ہے۔ ہاں(اس بات سے انکار نہیں ہے)کہ داخلی مشکلات موجود ہیں۔ اور ہم بھی ان مشکلات کو تسلیم کرتے ہیں۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں کہ یہ مشکلات ایک حوصلہ مند، جوان طالب علم کو ناامید کریں۔

 

انقلابی جوان کبھی ناامید نہیں ہوتا!

ایک حوصلہ مند، طالب علم جوان کسی دوسرے حربے سے ناامید ہوتا ہے، فرض کریں کہ ایک استاد یا ایک ایسا شخص کہ جو اپنے عہد و پیماں کا پابند نہیں(یعنی غیر مذہبی شخص)وہ ایک جوان سے دوستی کرتا ہے اور کہتا ہے کہ تم کس خوشی میں یہاں پڑھنے کے لئے آئے ہو؟ اس کو چھوڑو اپنے گھر جاؤ۔

 

نوجوان اور مایوسی کا انجیکشن!

ایک غیر مذہبی شخص ایک جوان کو منحرف کرنے کے لئے کہتا ہے تم ڈالر کی(بڑھتی ہوئی)فلاں قیمت، فلاں سال کی مہنگائی کے باوجود، تم کس امید اور کس خوشی سے یہاں پڑھ رہے ہو؟ ناامیدی اس طرح نفوذ کرتی ہے۔

 

انقلابی جوان کا دشمن کو جواب!

البتہ ایک مومن، مجاہد، باشعور اور ہوشیار جوان کا دو ٹوک جواب یہ ہوتا ہے کہ ہاں مشکلات ضرور ہیں، لیکن میں مسائل کو ختم کرنا چاہتا ہوں، درس پڑھتا ہوں تاکہ مسائل کو حل کرسکوں، جدوجہد کرتا ہوں تاکہ مسائل کو ختم کرسکوں۔ ایک مسلمان جوان کا یہ جواب ہے۔

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے